15-10-2026
طویل عرصے سے سست روی کا شکار بھٹکل میں قومی شاہراہ کی فور لین تعمیر کا کام اب رفتار پکڑنے لگا ہے۔ کئی مرتبہ توسیع کے باوجود نامکمل رہنے والے اس منصوبے کے تحت، زیرِ تنازع مقامات کو چھوڑ کر دیگر حصوں میں اکتوبر کے آخر تک کام مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
صد سالہ قدیم قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامیِ مسلمین بھٹکل کے ماتحت 1996 سے قائم انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ایپلی کیشن (AIMCA) کی تین طالبات نے اگست 2025 میں منعقدہ بی بی اے سیمسٹر امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کی سطح پر ٹاپ ٹین میں تین رینک حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آنکھوں کے علاج کے لیے معروف ادارے پرساد نیترالیہ، اُڈپی کے نئے یونٹ کا بدھ کی شام بھٹکل میں افتتاح عمل میں آیا۔ ساگر روڈ پر واقع نائیک ہیلتھ سینٹر میں قائم اس یونٹ کا افتتاح اُڈپی کے پیجاور مٹھ کے شری شری شری وشوا پرسنّا تیرتھ سوامی کے ہاتھوں کیا گیا۔
وزیر صحت ،اقلیتی بہبود،اوقاف و حج یو ٹی قادر نے کینسر کی ادویات کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے مفاد میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
18-10-2026
شیوسینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے اقتدار کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اقتدار کی تبدیلی کا مطالبہ کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔
لیکشن کمیشن آف انڈیا اور گیانیش کمار کے خلاف جاری احتجاجی سلسلے کے دوران خواتین مظاہرین کے ساتھ دہلی پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ ہراسانی، تشدد اور بدسلوکی کے الزامات کے خلاف سنیچر کو خواتین کی متعدد تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے دہلی پولیس ہیڈکوارٹرس تک احتجاجی مارچ کیا۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے بتایا کہ ہفتے کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئے حملے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے، جس کے بعد ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا۔
24-09-2026
کرناٹک کا ساحلی علاقہ گزشتہ تین دہائیوں سے بی جے پی کا مضبوط سیاسی گڑھ رہا ہے۔ 1993 کے بھٹکل فرقہ وارانہ فسادات اس خطے کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئے، جس کے بعد ساحلی کرناٹکا میں فرقہ وارانہ شناخت اور ہندوتوا کی سیاست کو نئی سیاسی جگہ ملی
اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے دوران بیرونِ ملک مقیم کرناٹکی ووٹروں، خصوصاً خلیجی ممالک میں روزگار کے لیے مقیم افراد کے لیے انتخابی فہرست میں اپنی موجودگی اور شناخت ثابت کرنے کا مسئلہ اہم سوال بن گیا ہے
06-07-2026
بھٹکل اور شیرور کے درمیان نیشنل ہائی وے پر ویڈنگز ، فیملی پروگرامس اور سماجی و بزنس ایونٹس کے لئے ایم ایم ریسارٹ ایک ایسا لگژری ریسورٹ ہے جہاں ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہیں۔ وڈیو دیکھئے اور دوسروں کو بھی شئیر کیجئے
بھٹکل میں ہونڈا کے نئے 3S شو روم کا ’کے ایل ہونڈا‘ کے نام سے باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جس کے ذریعے صارفین کو جدید اور عالمی معیار کا آٹو موبائل تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ اس شو روم میں جاپانی جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ہونڈا کی تازہ ترین موٹر سائیکلز اور اسکوٹرز دستیاب ہیں۔
21-09-2026
کرناٹک حکومت کی جانب سے منگلورو میں 18 ستمبر کو منعقدہ خصوصی کابینہ میٹنگ میں اُترکنڑا ضلع کے لیے بندرگاہ، شپ بلڈنگ، سیاحت، ہوائی رابطہ، ماہی گیری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق متعدد اہم منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اتل شری دھرن گزشتہ چند ماہ کے دوران اپنے دو الگ الگ فیصلوں اور عدالتی مشاہدات کے باعث خبروں میں ہیں۔ انہوں نے ایک معاملے میں حکومت کی ’بلڈوزر کارروائی‘ پر سخت سوال اٹھاتے ہوئے اسے قانون کے بجائے انتقامی کارروائی قرار دینے کے رجحان پر تنقید کی
قومی شاہراہوں کے اطراف زمین کے استعمال سے متعلق سپریم کورٹ کی حالیہ ہدایات نے بھٹکل کے رہائشیوں اور زمین مالکان میں ایک بار پھر تشویش پیدا کردی ہے۔ قومی شاہراہ 66 بھٹکل شہر کے گنجان آباد مرکزی علاقے سے گزرتی ہے