ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایران کا ترکیے میں امریکی جوہری تنصیبات پر میزائل حملہ

ایران کا ترکیے میں امریکی جوہری تنصیبات پر میزائل حملہ

Sat, 14 Mar 2026 12:36:57    S O News

تہران  ، 14/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی )مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے۔ نقصان صرف ایران کو نہیں ہو رہا ہے، بلکہ امریکہ کو بھی کئی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے۔ ایران مستقل امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور تازہ حملہ امریکی جوہری تنصیبات کے پاس کیا گیا ہے۔ ایران نے ترکیے کے انسرلک ایئربیس پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کی تصدیق ترکیے کی وزارت دفاع نے بھی کیا ہے۔ ترکیے نے کہا ہے کہ اس حملہ سے متعلق ایران سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حملہ امریکی ایئرکرافٹ کیریئر پر بھی ہوا ہے۔ آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ اس نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حملہ کیا ہے۔ عمان کے سمندر میں میزائل سے یہ حملہ کیا گیا، جس کے بارے میں آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ ابراہم لنکن اب پیچھے ہٹ گیا ہے۔ حالانکہ امریکہ نے اس طرح کے حملہ سے انکار کیا ہے۔

دوسری طرف ایران نے ایک ساتھ تین ناٹو ٹھکانوں کو ہدف بنایا ہے۔ دوبئی پر خوفناک حملہ کیا گیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے امریکہ کے ایئر ڈیفنس یوروپ سے مشرق وسطیٰ پہنچے ہیں۔ جوابی حملہ میں ایران کا بیلسٹک میزائل میڈیٹیرینین میں تباہ ہو گیا ہے۔ ناٹو ایئر ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ میزائل ترکیے کے انسرلک ایئربیس کی طرف بڑھ رہی تھی۔ انسرلک ایئربیس پر ہی امریکہ کے ٹیکٹیکل نیوکلیئر ویپن (جوہری اسلحے) ہیں۔ مشرقی میڈیٹیرینین میں ناٹو ایئر ڈیفنس نے میزائل روکی۔ خبر ہے کہ ایران حامی پی ایم ایف کے ٹھکانے پر حملہ ہوا ہے۔ عراق میں امریکہ کا لوکاس ڈرون سے بھی حملہ ہوا ہے۔


Share: