Thu, 22 May 2025 16:12:28
کنڑا زبان کی ممتاز افسانہ نگار، وکیل اور خواتین کے حقوق کی علمبردار بانو مشتاق نے اپنے افسانوی مجموعے ‘ہارٹ لیمپ’ کے لیے 2025 کا بین الاقوامی بوکر انعام جیت لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کنڑا زبان کی کسی کتاب کو عالمی سطح کا یہ باوقار ادبی اعزاز حاصل ہوا ہے۔
View more
Thu, 22 May 2025 15:59:09
حکومتِ کرناٹک نے سینئر آئی پی ایس افسر ڈاکٹر ایم اے سلیم کو ریاست کا نیا ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی و آئی جی پی) مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری موجودہ ڈی جی پی ڈاکٹر آلوک موہن کی ریٹائرمنٹ کے بعد عمل میں آئی، جو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہو گئے۔
View more
Thu, 22 May 2025 15:30:09
بنگلورو میں حالیہ شدید بارش کے بعد پیدا شدہ سیلابی صورتحال پر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، وزیر توانائی کے جے جارج، وزیر شہری ترقیات بی سریش، بی ڈی اے چیرمین این اے حارث، بی بی ایم پی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
View more
Thu, 22 May 2025 15:16:04
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے تعلیمی اداروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ٹیموں نے چھاپہ مارا اور مالی لین دین سے متعلقہ کاغذات کی جانچ پڑتال کی ۔ اس پس منظر میں سیاسی سطح پر گرما گرم بحث تیز ہوگئی ہے ۔
View more
Wed, 21 May 2025 11:33:55
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں کل منگل کو 36 گھنٹوں تک ہوئی مسلسل بارش کے بعد آج بدھ کو بارش میں تھوڑی کمی دیکھی گئی ہے، البتہ آج شام کو دوبارہ بارش کے زور پکڑنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ تیز بارش 26 مئی تک جاری رہے گی۔
View more
Tue, 20 May 2025 20:33:59
کرناٹک میں کانگریس حکومت نے اپنے اقتدار کے دو سال مکمل ہونے پر ایک اہم عوامی اعلان کرتے ہوئے ریاست کے غریب اور بے زمین خاندانوں کو زمین کا مالکانہ حق دینے کا وعدہ کیا ہے۔
View more
Tue, 20 May 2025 18:38:53
ریاست کرناٹکا میں سال 2015 میں کیے گئے سماجی و تعلیمی سروے یا ذات پر مبنی مردم شماری رپورٹ کے مطابق مسلمان آبادی کے لحاظ سے ریاست کی سب سے بڑی اقلیت ہیں، اس لئے ان کے لئے ریزرویشن کوٹا 4 فی صد سے بڑھا کر 8 فی صد کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 20 May 2025 17:54:32
حالیہ موسلا دھار بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بنگلورو کے مختلف متاثرہ علاقوں کا مختصر دورہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ ہونے کے باعث محدود علاقوں کا ہی معائنہ ممکن ہوسکا۔
View more
Mon, 19 May 2025 17:19:27
کرناٹک کے دارالحکومت بینگلور میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارش نے شہر میں تباہی مچادی ہے۔ پیر کی صبح مشرقی بینگلور کے مہادیوپورا علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شدید بارش کے دوران ایک کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے سے 35 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ متوفیہ کی شناخت یادگیر کی رہائشی اور بینگلور میں گھریلو ملازمت انجام دینے والی ششی کلا کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy