ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو - مسقط براہ راست فلائٹ دوبارہ شروع ہوگئی

منگلورو - مسقط براہ راست فلائٹ دوبارہ شروع ہوگئی

Thu, 05 Mar 2026 10:51:14    S O News

منگلورو ،5 / مارچ (ایس او نیوز) گزشتہ سال بند کی گئی ایئر انڈیا ایکسپریس منگلورو - مسقط براہ راست فلائٹ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔
    
ایران - اسرائیل جنگی سرگرمیوں کے درمیان کل منگل کے دن چار بچوں سمیت جملہ 147 مسافروں کے ساتھ طیارے نے منگلورو سے مسقط کے لئے پہلی اڑان بھری ، جبکہ سات بچوں سمیت 162 مسافروں نے مسقط سے منگلورو کے لئے اڑنے والے طیارے میں سفر کیا ۔  
    
خیال رہے کہ اس سے قبل یکم مارچ سے مسقط کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اچانک ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے بعد صورتحال بگڑنے اور طیاروں کی پروازوں پر پابندی لگنے کے بعد  اس پر عمل نہیں کیا جا سکا تھا ۔ 
    
مسقط کے لئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر مسقط میں مقیم ساحلی پٹی کے غیر رہائشی ہندوستانی باشندوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اس سروس کو ایئر لائن کے طرف سے دوبارہ منقطع نہیں کرنا چاہیے ۔ ششی دھر شیٹی ملّار نامی ایک کاروباری شخص نے کہا کہ " گزشتہ 9 مہینوں سے ہمیں اپنے آبائی شہروں تک جانے کے لئے ممبئی، بینگلورو اور دوسرے ایئر پورٹس کا رخ کرنا پڑ رہا تھا ۔ 
    
ایئر انڈیا ایکسپریس کی یہ فلائٹس ہفتے میں دو مرتبہ اتوار اور منگل کے دن روانہ ہونگی ۔ اس سے مسافروں کے لئے سفر کا وقت بھی بڑی حد تک کم ہوگا اور اپنے آبائی گاوں تک پہنچنے کے لئے بھی آسانی ہوگی ۔


Share: