ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکہ کے چار بڑے ایئرپورٹس پر بدبو سے ہنگامی صورتحال، فضائی خدمات عارضی طور پر بند

امریکہ کے چار بڑے ایئرپورٹس پر بدبو سے ہنگامی صورتحال، فضائی خدمات عارضی طور پر بند

Sat, 14 Mar 2026 11:33:25    S O News
امریکہ کے چار بڑے ایئرپورٹس پر بدبو سے ہنگامی صورتحال، فضائی خدمات عارضی طور پر بند

واشنگٹن، 14/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی )امریکہ میں جمعہ کی شام ایک عجیب واقعہ نے متعدد ہوائی اڈوں پر افراتفری کا ماحول پیدا کردیا۔ واشنگٹن ڈی سی اور اس کے آس پاس کے 4 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کو کچھ وقت کے لیے روکنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرول سینٹر میں شدید کیمیائی بدبو پھیلنے لگی جس سے وہاں کام کررہے عملے کو پریشانی ہورہی تھی۔ اس وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک کئی پروازوں کو روک دیا گیا اور کئی پروازوں کو زیادہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

اس واقعے کی وجہ سے واشنگٹن کے رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ، واشنگٹن ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بالٹی مور-واشنگٹن انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رچمنڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہوائی خدمات پر اثر پڑا۔ فلائٹ سروس ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک متاثر رہی۔ ان چاروں ہوائی اڈوں پر آنے اور جانے والی پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں۔

یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے اہلکار شان ڈفی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ بدبو ائیر ٹریفک کنٹرول سینٹر سے آ رہی تھی جسے ’پوٹومیک ٹراکون‘ کہا جاتا ہے۔ پوٹومیک ٹراکون ایک ایسا مرکز ہے جو واشنگٹن، ڈی سی، بالٹی مور اور ورجینیا کے کئی حصوں کے لیے ہوائی ٹریفک کا انتظام سنبھالتا ہے۔ جب وہاں کے ہوائی ٹریفک کنٹرولرز نے کیمیکل جیسی شدید بدبو محسوس کی تو حفاظتی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کی وجہ سے جمعہ کے روز شام 7 بجے (امریکی وقت) کے بعد کچھ پروازوں نے آپریشن شروع کیا۔ حالانکہ گراؤنڈ اسٹاپ یعنی طیاروں کو ہوائی اڈے پر اترنے سے روکنے کا آرڈر کچھ وقت تک جاری رہا۔ اس واقعے کی وجہ سے مذکورہ ہوائی اڈوں سے روانہ ہونے والی تقریباً 25فیصد سے 33فیصد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ کئی مسافروں کو تقریباً دو گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

امریکی ہوا بازی ایجنسی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے معاملے میں بتایا کہ بدبو کی وجہ معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کیمیکل جیسی بدبو کہاں سے آئی یا اس نے ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو کتنا متاثر کیا۔


Share: