دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ نوائط پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ کی شاندار جیت؛ الکریمی چیلنجرس کو فائنل میں شکست
دبئی 29؍جنوری (ایس او نیوز) دبئی کے قریب عجمان کے ایڈن گارڈن میدان میں منعقدہ ایز ٹیکس نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل) کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ ڈی وی ایس یونائیٹید نے جیت لیا، جس کے ساتھ ہی پانچ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
جمعہ کے دن کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ڈی وی ایس نے الکریمی چیلنجرز کوبڑی آسانی کے ساتھ شکست دی اور کپ اپنے نام کرلیا۔ڈی وی ایس کے آل راؤنڈر انس ملا اور معتصم جاکٹی کی بہترین کارکردگی نے میچ کے شروع ہی سے الکریمی کی ناک میں دم کردیاتھا۔ الکریمی نے اپنے بہترین کھلاڑی وسیم اسرمتّا(51 رن) اور جندُب مٹّا( 36رن) کی شاندار بیٹنگ کی بنیا دپر151رن کا اسکور کھڑا کردیا تھا۔جس کے جواب میں ڈی وی ایس کو ابتدا میں کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔لیکن عماد قاسمجی کی طرف سے بنائے گئے تیز رفتار 41رنس نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔اور ٹیم کی جیت کے لئے راہ ہموار کی۔
انس ملّا کو بہترین باؤلنگ کے لئے مین آف دی میچ کا خطاب حاصل ہوا، جبکہ معتصم جاکٹی کو مین آف دی سیریز کے خطاب اور پرپل کیپ سے نوازا گیا۔ابوظہبی رائیڈرز نے اس ٹورنامنٹ کا تھرڈ پرائز جیتا جبکہ آ ل راؤنڈر نعمان طاہرہ کو اس لیگ میں زیادہ رنس بنانے کے لئے آرینچ کیاپ سے نوازاگیا۔ پانچ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا فیئر پلے ایوارڈ کے ایم واریئرز کو دیاگیا جبکہ اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی پانچویں ٹیم فیب ایلیون تھی۔بڑی تعداد میں موجود تماشائیوں نے ٹیموں کے شاندار مظاہرے سے بھرپور لطف اٹھایا۔
اس موقع پر تماش بینوں میں مردوں اور بچوں کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اورخواتین کے لئے رکھے گئے ’کیک‘ مقابلے کا بھی بھرپور لطف اٹھایا گیا۔’کیک‘ مقابلے کا ٹائٹل نجیب قاضی کی اہلیہ محترمہ نے جیت لیا۔اس کے علاوہ مرد و خواتین کے لئے رکھا گیا ’ریفیل ڈرا‘ بھی کشش اور دلچسپی کا سبب بنا۔مر د و خواتین کے الگ الگ زمروں میں کئی افراد نے انعامات جیتے۔اس کے علاوہ این پی ایل کی انتظامیہ کی جانب سے بھٹکل میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے میں مصروف بھٹکل انٹر فٹ بال ایسو سی ایشن (بیفا) کے ذمہ داران کی تہنیت بھی کی گئی۔
شاندار اختتامی تقریب میں مقامی اداروں کے ذمہ داران کے علاوہ ٹائٹل اسپانسرایز ٹیکس کی جانب سے عظمت اللہ ایکیری اور ظہیر موٹیا شامل رہے۔اس کے علاوہ ساتھی اسپانسر عمران خطیب (کی ورتھ پروپرٹیز) اور نبیل ایس پی (فاسٹ ٹریک کارگو) بھی موجود تھے۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ابسولیوٹ باربی کیو اور زہرا اسٹیشنری کی بھی حمایت حاصل رہی۔
این پی ایل انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے تمام اسپانسرز، ٹیم مالکان، کھلاڑیوں، مہمانوں اور قوم کے لیڈروں کا شکریہ اداکیا گیا جن کے تعاون سے یہ ٹونامنٹ یادگار لمحات میں تبدیل ہوگیا۔