انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th April 2024, 2:33 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24 اپریل (ایس او نیوز) انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس پچاس ہزار روپئے کا چیک بھی پیش کیا۔

بتاتے چلیں کہ اِس بارانجمن پی یو کالج (فور بوائز) کی کامیابی کی شرح  97.84 فیصد  جبکہ انجمن پی یو کالج (فور گرلز) کی کامیابی کی شرح  96.74 فیصد  درج کی گئی ہے۔

بدھ کو انجمن  ہال میں منعقدہ  تہنیتی پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے بھٹکل مسلم کمیونٹی جدہ کے صدر جناب قمر سعدا نے   اس بات پر نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ  انجمن کالج تعلیمی میدان میں کافی ترقی کررہا ہے اور نتائج  میں  سال درسال بہتری دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بھی جدہ جماعت کی طرف سے   بوائز اور گرلز پی یو کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس پچاس ہزار روپئے   کا انعام پیش کیا گیا تھا،  اِس بار نتائج مزید بہتر آئے ہیں، مگر ہم چاہتے ہیں کہ  پی یو سی میں انجمن کی کامیابی صد فیصد  ہو۔ جس کے لئے پرنسپال سمیت انجمن کے  تدریسی  اسٹاف کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

جدہ جماعت کے سابق صدر جناب عبدالسلام دامداابو نے  کہا کہ گذشتہ سال جب  پی یو سی میں انجمن کے نتائج  میں  بہتری دیکھی گئی تو ہم نے  اُسی وقت جماعت کی طرف سے  فیصلہ لیا   کہ   ہمیں  اپنے قومی ادارہ کی حوصلہ آفزائی کرنی چاہئے  جس کے بعد ہماری انتظامیہ نے دونوں پرنسپالوں کو پچاس پچاس ہزار روپئے انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار انجمن  کی کامیابی میں مزید اضافہ ہوا ہے ، لیکن ہمارا نشانہ صد فیصد کامیابی حاصل کرنا ہے۔ عبدالسلام صاحب نے انجمن بوائز پی یو  کالج کے  شعبہ سائنس میں   سو فیصد نتائج پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے  پرنسپال یوسف کولا کی ستائش کی اور کہا کہ   پہلی بار انجمن کو اتنی بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے، اسی طرح انہوں نے  انجمن پی یو کالج فورگرلز  کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم کی بھی ستائش کی ، جہا ں کے نتائج  ہمیشہ سے بہترین رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے جدہ جماعت کی جانب سے  پی یو سائنس  (بوائز) کے نتائج صد فیصد آنے پر    لیکچررس کے لئے بھی الگ سے جماعت کی طرف سے  خصوصی انعامات کا  اعلان کیا۔

جماعت کے سابق جنرل سکریٹری جناب  عُبیداللہ عسکری نے  انجمن کالج پرنسپال کےساتھ ساتھ انجمن انتظامیہ کی بھی ستائش کی اور کہا کہ  انجمن کی اس شاندار کامیابی کے لئے   جس طرح انجمن کے اساتذہ  ،لیکچررس اور طلبہ و طالبات کی محنت ذمہ دار ہے، اسی طرح انجمن کے عہدیداران اور انتظامیہ کا بھی بڑا اہم رول ہے ۔

انجمن حامئی مسلمین کے نائب صدر جناب محمد صادق پلور نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن گرلز کالج  کے نتائج ہمیشہ قابل ستائش رہے ہیں اور ہماری لڑکیاں  اکثر لڑکوں پر بھاری پڑتی رہی ہیں، مگر اِس بار انجمن بوائز کے  جو نتائج سامنے آئے ہیں، ہمیں نہایت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اب لڑکے لڑکیوں پر بازی ماررہے ہیں، اب انجمن  بوائز کالج، گرلز کالج کے  مقابلے پر آگیا ہے،  لہٰذا آئندہ دونوں کالجوں کے درمیان مقابلہ ہوگا، اور ہمیں اُمید ہے کہ  انجمن کے طلبہ و طالبات دونوں کو ہی اس کا بھرپور  فائدہ  پہنچے گا۔

اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے انجمن گرلز پی یو کالج کی پرنسپال  ڈاکٹر  فرزانہ محتشم نے اس بات پر نہایت مسرت کا اظہار کیا کہ   جدہ جماعت نے ہماری خدمات کی ستائش کی  اورہماری ہمت  بڑھائی۔ انہوں نے لڑکیوں پر مزید محنت کرنے اور نتائج صد فیصد لانے ہرممکن کوشش کرنے کا تیقن دیا۔ انجمن بوائز پی یو کالج کے پرنسپال جناب یوسف کولا نے   بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جدہ جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری  جناب اسحاق شاہ بندری جو قریب چالیس سال تک سعودی عربیہ میں ہی برسرروزگار تھے اور  2016 میں بھٹکل لوٹنے سے قبل    جدہ جماعت کے جنرل سکریٹری اور صدر کے عہدہ کے ساتھ جماعت کی سرپرستی بھی کر چکے ہیں۔ اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے    بتایا کہ جدہ جماعت تعلیم کے معیار کو  بہتر کرنے اور تعلیم کے میدان میں  قوم و ملت کے نونہالوں  کو آگے بڑھانے  ہمیشہ سے فکرمند رہی ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اِس بار بھی بھٹکل کمیونٹی جدہ  نے پی یو سی دوم میں انجمن کی شاندار کامیابی پر  کالج کے پرنسپالوں کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں  انعام و اکرام سے نوازا  تھا، اِس باربھی جدہ جماعت نے  اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھاہے،  جس پر انجمن حامئی مسلمین  جدہ جماعت کی شکرگذار ہے۔ دونوں پرنسپالوں کو تہنیت پیش کرنے سے پہلے  جدہ جماعت کے سرگرم رکن  جناب شعیب کوٹیشور نے تہنیت نا مہ  پڑھ کر سنایا۔

اس اہم تہنیتی پروگرام میں اراکین انتظامیہ  کی تعداد بے حد کم رہی، جس پر جدہ جماعت کے ذمہ داران نے ناگواری کا اظہار کیا، البتہ مختصر پروگرام میں انجمن کے نائب صدر (دوم)  ڈاکٹر زُبیر کولا،   ایڈیشنل سکریٹری   ڈاکٹر افتاب قمری،  BBA BCA پروفیشنل کالج بورڈ   سکریٹری :  جناب احید محتشم، پی یو اینڈ ڈگری کالج بورڈ سکریٹری: ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم،   ہائی اسکول بورڈ سکریٹری : جناب  سعداللہ رکن الدین،  دینیات بورڈ سکریٹری : مولانا ڈاکٹر عبدالحمید  اطہررکن الدین ندوی اور   کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر  ایس ایم سید سلیم سمیت بعض دیگر  اراکین انتظامیہ بھی موجود تھے۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔