آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2024, 11:34 AM | اسپورٹس |

چنئی، 23/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح چنئی نے اپنا سفر جیت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔

آج ٹاس بنگلور وکے کپتان فاف ڈوپلیسس نے جیتا تھا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ درست بھی ثابت ہوا کیونکہ کپتان نے انتہائی تیز بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور ایک وقت 4.2 اوورس میں 41 رن پہنچا دیا تھا۔ اس اسکور پر فاف (23 گیندوں پر 35 رن) کو مستفیض الرحمن نے کیچ آؤٹ کرا دیا، اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر رجت پاٹیدار بھی آؤٹ ہو گئے۔ پھر اگلے اوور میں دیپک چاہر نے گلین میکسویل کو بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔ یہاں سے بنگلور وکے رنوں کی رفتار کم ہو گئی۔ کسی طرح وراٹ کوہلی اور کیمرون نے اسکور کو 77 رنوں تک پہنچایا، پھر مستفیض الرحمن نے مزید 2 وکٹ لے کر بنگلور کو بیک فٹ پر ڈھکیل دیا۔ انھوں نے کوہلی (21 رن) اور کیمرون (18 رن) دونوں کا شکار کر لیا۔

اس کے بعد میدان میں اترے انوج راوت اور دنیش کارتک نے بنگلور کو مشکلات سے نکالا اور تیزی کے ساتھ رن بھی بنائے۔ ایک وقت جو اسکور 150 تک محدود ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، اسے دونوں نے مل کر 170 کے پار پہنچا دیا۔ انوج راوت نے 25 گیندوں پر 48 رن بنائے، جبکہ دنیش کارتک نے 26 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 38 رنوں کا تعاون کیا۔

چنئی کی جانب سے مستفیض الرحمن نے 4 اوورس میں 29 رن دے کر سب سے زیادہ 4 وکٹ لیے۔ ایک وکٹ دیپک چاہر کے حصے میں آیا جنھوں نے 4 اوورس میں 37 رن خرچ کیے۔ تشار دیش پانڈے انتہائی مہنگے رہے جنھوں نے 4 اوورس میں 47 رن دے ڈالے۔ مہیش تیکشنا نے 4 اوورس میں 36 رن اور رویندر جڈیجہ نے 4 اوورس میں 21 رن دیے۔

174 رنوں کا پیچھا کرنے اترے چنئی کے سلامی بلے بازوں ریتوراج گائیکواڈ اور رچن روندرا نے بھی ٹیم کو ٹھیک ٹھاک شروعات دے دی۔ کپتان ریتوراج 15 گیندوں پر 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رچن نے 15 گیندوں پر 37 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد بنگلور کی جلدی جلدی وکٹ کی ضرورت تھی، لیکن آنے والے بلے بازوں نے رنوں کی رفتار بنائے رکھی اور چھوٹی چھوٹی شراکت داری بھی کرتے رہے۔ نتیجہ کار چنئی نے ضروری ہدف کو 18.4 اوورس میں ہی حاصل کر لیا۔ اجنکیا رہانے نے 19 گیندوں پر 27 رن اور ڈیرل مشیل نے 18 گیندوں پر 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔ شیوم دوبے 28 گیندوں پر 34 رن بنا کر اور رویندر جڈیجہ 17 گیندوں پر 25 رن بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔

بنگلورو کی طرف سے مینک ڈاگر کو چھوڑ دیا جائے تو کسی بھی گیندباز نے کفایتی گیندبازی نہیں کی۔ انھوں نے 2 اوورس میں 6 رن دیے۔ 2 وکٹ کیمرون گرین کو ملے جنھوں نے 3 اوورس میں 27 رن دیے۔ یش دیال نے 3 اوورس میں 28 رن دے کر اور کرن شرما نے 2 اوورس میں 24 رن دے کر 1-1 وکٹ لیے۔ دیگر گیندبازوں کی بات کی جائے تو محمد سراج نے 4 اوورس میں 38 رن، گلین میکسویل نے 1 اوور میں 7 رن، اور الزاری جوژف نے 3.4 اوورس میں 38 رن دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

سری لنکا نے 15 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ گال میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان سری لنکا نے ایک اننگز اور 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فٹ بال کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے چوتھے دن (29 ستمبر) اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز تک محدود رہی۔ ...

ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ ...

بارش کے باعث ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ملتوی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نظر ہو گیا۔ ہفتہ کے روز مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی، اور پورا دن بغیر کسی کھیل کے گزر گیا۔ پہلے دن بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن بارش کے سبب وہ اپنی اننگز کو آگے ...