ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2024, 12:37 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 23/اپریل(ایس او نیوز) ملک میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلہ کے انتخابات جمعہ 26 اپریل کو ہونے والے ہیں، جس میں پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار مودی حکومت سے ناراض اور ملک میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور جمعرات کو مزید ہزاروں لوگوں کے کیرالہ پہنچنے کی توقع ہے۔

بتاتے چلیں کہ جمہوریت، سیکیولرزم اور امن و سلامتی پر یقین رکھنے والے تمام شہری ان انتخابات کو ایک جنگ کی صورت میں دیکھ رہے ہیں جسے ہر حال میں جیتنا ضروری ہے ورنہ فاشزم کا گھناونا اور ظلم و استبداد والا ایسا دور شروع ہوگا کہ اگلے پچاس سالوں میں بھی اس سے پیچھا چھڑانا ممکن نہیں ہو سکے گا۔ 
    
یہ ایک جانی مانی حقیقت ہے کہ اگر فسطائی قوت اکثریت کے ساتھ برسر اقتدار آتی ہے تو اس کا سب سے بڑا اور پہلا نشانہ یہاں کے مسلمان بنیں گے۔ اسی خطرناک پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر(کے ایم سی سی) والوں نے چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے اپنے لوگوں کو خلیجی ممالک سے ووٹنگ کے لئے ہندوستان واپس لانے کا انتظام کیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد ملک میں جمہوریت کی بقا کےلئے فسطائی  طاقتوں کے خلاف ووٹ کر سکیں اور انہیں اقتدار سے دور رکھنے میں کامیابی مل سکے۔  ووٹنگ کے لئے چارٹرڈ طیاروں میں ہندوستان لوٹنے والے مسلم مسافروں کو کے ایم سی سی  کے ذمہ داران کی جانب سے بعض لوگوں کو نصف کرایہ اور بعض کو مفت سفر کی  بھی سہولت فراہم کی گئی ہے اور سیکڑوں تعداد میں لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ 

کے ایم سی سی کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ گلف کے مختلف شہروں میں ایک درجن سے زائد چارٹرڈ طیاروں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ  بعض ایرلائن والوں سے بات چیت کرکےووٹنگ کے لئے کیرالہ جانے والوں کے لئے ایر ٹکٹنگ میں خصوصی رعایت  حاصل کی گئی ہے۔ کے ایم سی سی کے ذمہ داروں  کے مطابق گلف میں ملازمت کرنے والوں کو چھٹیاں ملنی مشکل ہیں مگر  اکثر لوگ جمعرات اور جمعہ دو دن کی تعطیل لے کر کیرالہ پہنچ رہے ہیں، ووٹنگ کرکے اُسی رات اکثر لوگ واپس اپنے کاموں پر لوٹیں گے۔

کے ایم سی سی کے ایک نمائندے نے اپنی مہم کی کوششوں کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے ہم کیرالہ کے  ہزاروں لوگوں  کو ووٹنگ کےلئے کیرالہ جانے کےلئے مائل کررہے ہیں۔ صرف  جدہ میں ہی کے ایم سی سی کے 25,000 ممبران ہیں، جبکہ ریاض  دمام و دیگر شہروں  میں مقیم  ممبران کی تعداد   پندرہ لاکھ سے زائد ہے۔ اس نمائندے کے مطابق ہمارا مقصد 15 لاکھ ووٹرز تک اپنے پیغام کو پہنچانا ہے اور انہیں  ووٹنگ میں حصہ لینے کے لئے مائل کرنا ہے۔ اس نمائندے کے مطابق جمعرات کو بھی ہزاروں لوگ کیرالہ پہنچنے والے ہیں۔
    
 اس قابل تقلید اقدام  پر ملک کے عوام    کیرالہ والوں کو تحسین کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، اس تعلق سے سوشیل میڈیا پر ایک وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل اور اتر کنڑا کے عوام کی نگاہیں گلف میں موجود بھٹکلی جماعتوں پر اُٹھ رہی ہیں۔ سوشیل میڈیا پر عوام  اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے گلف میں موجود مسلم جماعتوں اورتنظیموں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بھی اس طرز پر اپنے اپنے ممبران کو ایک دو دن کے لئے ووٹنگ کرنے انڈیا روانہ کریں۔ 

بتاتے چلیں کہ بھٹکل سمیت اُترکنڑا کے ہزاروں لوگ گلف کے مختلف شہروں میں  برسر روزگارہیں اور اُترکنڑا میں  انتخابات تیسرے مرحلہ یعنی 7 مئی کو ہونے والے ہیں۔ اس بار کے انتخابات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے عوام بھٹکل مسلم خلیج کاونسل، کینرا مسلم خلیج کاونسل اور گلف کی دیگر جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہیں کہ اگر یہ جماعتیں  کے ایم سی سی کے طرز پر اس کام کا بیڑا اٹھائیں تو  ملک اور قوم و ملت کی ایک بڑی خدمت ہوگی اور یقیناً اس کے دور رس مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

عوام امیدلگارہے ہیں کہ خلیج میں مقیم  سماجی رہنما اور خدمت گار وقت کے اس اہم ترین تقاضے کو پورا کرنے کے لئے فوری طور پر حکمت عملی تیار کریں گے اور گلف میں مقیم زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لئے ملک میں واپس لانے کا انتظام کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...