جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2023, 4:35 PM | اسپورٹس |

سنچورین، 29/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ اس شرمناک شکست کے لئے ہندوستانی بلے بازوں اور گیندبازوں دونوں کو زمہ دار ٹہرایا جارہا ہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ہی اپنا بوریا بستر لپیٹ دیا تھا اور پویلین لوٹ گئی تھی۔ ہندوستانی گیندبازوں کو تو ایک ہی اننگ میں گیندبازی کا موقع ملا اور جنوبی افریقہ کے 9 بلے بازوں کو آؤٹ کرنے میں 408 رن دینے پڑے۔ کہا جارہا ہے کہ کپتان تیندا بووما زخمی تھے اس لیے وہ کھیلنے نہیں اترے، ورنہ جنوبی افریقہ مزید بڑا اسکور کھڑا کر سکتا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کا جنوبی افریقہ کی زمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب ایک بار پھر چکناچور ہو گیا ہے۔ پہلی اننگ میں جہاں کے ایل راہل نے سنچری بنا کر کسی طرح ہندوستان کی لاج رکھی، وہیں دوسری اننگ میں وراٹ کوہلی نے 76 رن بنانے میں کامیاب رہے ۔لیکن کسی دیگر بلے بازوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ ہندوستان کی خراب بلے بازی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف دو کھلاڑیوں (کوہلی 76 رن اور شبھمن گل 26 رن) نے ہی رن بنانے کے معاملے میں دوہرے ہندسے کو پار کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم جب 256 رن پر 5 وکٹ سے آگے کھیلنے اتری تو امید کی جا رہی تھی کہ ہندوستانی گیندباز جلد وکٹ لے کر سبقت کو بہت بڑا نہیں ہونے دیں گے، لیکن ڈین ایلگر اور مارکو یانسن کے درمیان 111 رنوں کی شراکت داری نے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ایلگر 287 گیندوں پر 28 چوکوں کی مدد سے 185 رن بنا کر شاردل ٹھاکر کا شکار ہوئے۔ اس وقت تک جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ میں سبقت 115 رنوں کی ہو چکی تھی۔ پھر گیرالڈ کویٹزی اور مارکو یانسن کے درمیان بھی 31 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ ایک سرے پر یانسن جم (ناٹ آؤٹ 84 رن) کر کھیلتے رہے اور دوسری طرف سے باقی بلے باز آؤٹ ہو گئے جس کے سبب جنوبی افریقہ 408 رن بنا سکی اور 163 رنوں کی بڑی سبقت جنوبی افریقہ کو پہلی اننگ میں ملی۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے سب سے زیادہ 4 وکٹ لیے۔ 2 وکٹ محمد سراج کے حصے میں آئے اور 1-1 وکٹ شاردل ٹھاکر، پرشدھ کرشنا اور روی چندرن اشون کو ملا۔

ہندوستان کی بلے بازی شروع سے ہی لڑکھڑاتی ہوئی دکھائی دی جب بغیر کوئی رن بنائے کپتان روہت شرما پویلین لوٹ گئے۔ جلد ہی یشسوی جیسوال (5 رن) بھی وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔ شبھمن گل اور وراٹ کوہلی اچھے انداز میں کھیلتے دکھائی دے رہے تھے، لیکن گل جانسن کی ایک یارکر گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انھوں نے 37 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 26 رن بنائے۔ ان کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہیں کھیل سکا۔ شریئس ایر محض 6 رن بنا کر اور پہلی اننگ میں سنچری بنانے والے راہل محض 4 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایک سرے پر کوہلی رن بنا رہے تھے، اور دوسرے سرے پر وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ نتیجہ کار پوری ٹیم 34.1 اوورس میں محض 131 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کوہلی تیزی سے رن بنانے اور اسٹرائک اپنے پاس رکھنے کی کوشش میں 82 گیندوں پر 1 چھکا اور 12 چوکوں کی مدد سے 76 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگ میں گیرالڈ کویٹزی کو چھوڑ کر سبھی گیندبازوں نے وکٹ حاصل کیے۔ سب سے زیادہ 4 وکٹ اپنا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ کھیل رہے نیندرے برگر نے حاصل کیے۔ 3 وکٹ مارکو یانسن اور 2 وکٹ کگیسو رباڈا کو ملے۔ 185 رنوں کی شاندار اننگ کھیلنے والے ڈین ایلگر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

سری لنکا نے 15 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ گال میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان سری لنکا نے ایک اننگز اور 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فٹ بال کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے چوتھے دن (29 ستمبر) اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز تک محدود رہی۔ ...

ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ ...

بارش کے باعث ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ملتوی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نظر ہو گیا۔ ہفتہ کے روز مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی، اور پورا دن بغیر کسی کھیل کے گزر گیا۔ پہلے دن بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن بارش کے سبب وہ اپنی اننگز کو آگے ...