ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th March 2024, 5:07 PM | اسپورٹس |

دھرم شالہ، 9/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ خاص کر سکے، جنہوں نے 84 رنز بنائے۔ وہ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔

انگلینڈ کی دوسری بری طرح سے لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی رہیں۔ بین ڈکٹ کو سب سے پہلے اشون نے آؤٹ کیا، جو اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد اشون نے جیک کراؤلی اور اولی پوپ کو آؤٹ کیا۔ یہ تینوں بلے باز 36 کے اسکور تک آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو نے اپنے 100 ٹیسٹ کو یادگار بنانے کے لیے کچھ شاٹس کھیلے لیکن وہ کلدیپ کی اسپن میں پھنس گئے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک صرف 3 بار ایسا ہوا ہے۔ پہلا واقعہ 1897-98 کے دوران ہوا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے دوسری بار بھی یہ کارنامہ دہرایا۔ انہوں نے ایشز سیریز 1901/02 میں انگلینڈ کو 4-1 سے شکست دی۔ بھارت کے پاس 17 ٹیسٹ سیریز جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

اس کے بعد لنچ سے قبل آر اشون نے انگلش کپتان بین اسٹوکس کو بھی صرف 2 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ لنچ کے بعد بھی اشون کا جادو جاری رہا اور انہوں نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بین فاکس کو آؤٹ کیا۔ ٹام ہارٹلی (20) اور جو روٹ کے درمیان شراکت قائم ہو رہی تھی لیکن کپتان بمراہ نے ہارٹلی کو 141 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد دو گیندیں کھیلنے کے بعد مارک ووڈ بھی آؤٹ ہو گئے۔

روی چندرن اشون نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادو کو بھی 2-2 وکٹیں حاصل ہوئیں۔ رویندر جڈیجہ بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ہندوستانی ٹیم نے ساتویں مرتبہ سیریز میں 0-1 سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے سیریز جیت لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے جیسے ہی دھرم شالہ میں یہ میچ جیتا، اس نے 112 سال بعد ٹیسٹ تاریخ میں ایک تاریخی ریکارڈ بنا لیا۔ دراصل یہ ریکارڈ 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پہلا میچ ہارنے اور اگلے 4 میچ جیتنے کا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔