ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

Source: S.O. News Service | Published on 5th February 2024, 6:55 PM | اسپورٹس |

وشاکھاپٹنم، 5/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حالانکہ ڈبل سنچری میکر یشسوی جیسوال کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنھوں نے پہلی اننگ میں شاندار 209 رن بنائے تھے، اور اسی سے ہندوستان کو انگلینڈ پر بڑی سبقت بنانے کا راستہ ہموار ہوا تھا۔

آج وشاکھاپٹنم ٹیسٹ کا چوتھا دن تھا اور نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ شروعات ٹھیک ٹھاک ملی تھی کیونکہ نائٹ واچ مین ریحان احمد (23 رن) نے زیک کراؤلی کے ساتھ 45 رنوں کی شراکت داری کی، اور پھر کراؤلی نے اولی پوپ (23 رن) کے ساتھ 37 رنوں کی شراکت داری کی۔ لیکن ہر تھوڑے وقفہ پر وکٹ گرتے رہے جس نے انگلینڈ کو مشکل حالات میں ڈال دیا۔ جو روٹ میدان میں اترتے کے ساتھ ہی جارحانہ رنگ میں دکھائی دیے، اور نتیجہ یہ ہوا کہ 10 گیندوں میں ایک چھکا اور 2 چوکے کی مدد سے 16 رن بنا کر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آسان کیچ دے بیٹھے۔ انھیں روی چندرن اشون نے اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وقت انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 154 رن ہو گیا تھا، یعنی ٹیم کو جیت کے لیے اب بھی 244 رنوں کی ضرورت تھی۔

یہاں پر کراؤلی اور جانی بیرسٹو سے اچھی شراکت داری کی امید تھی، لیکن کلدیپ یادو کی ایک بہترین گیند پر کراؤلی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا تھا جس پر روہت شرما نے ڈی آر ایس لے لیا اور گیند وکٹ پر لگتی ہوئی دکھائی دی۔ کراؤلی نے 73 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی اور بیرسٹو کے ساتھ 40 رنوں کی شراکت داری کی۔ پھر اس کے بعد ٹیم کو پویلین لوٹنے میں بہت زیادہ وقت نہیں لگا۔ بیرسٹو بھی جلد ہی 26 رن بنا کر بمراہ کا شکار ہو گئے۔ کپتان بین اسٹوکس بدقسمت رہے جو 11 رن بنا کر شریئس ایر کی ایک بہترین تھرو پر رَن آؤٹ ہو گئے۔ بین فوکس (36 رن) اور ٹام ہارٹلی (36 رن) نے کچھ حد تک مزاحمت ضرور کی، لیکن دونوں کو ہی بمراہ نے پویلین کا راستہ دکھا دیا۔ شعیب بشیر بغیر کوئی رن بنائے مکیش کمار کا شکار ہوئے۔ جیمس اینڈرسن 5 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پوری انگلش ٹیم 69.2 اوورس میں 292 رنوں پر سمٹ گئی اور ہندوستانی ٹیم کو 106 رنوں سے جیت حاصل ہو گئی۔

ہندوستان کی طرف سے پہلی اننگ میں 6 وکٹ لینے والے جسپریت بمراہ نے دوسری اننگ میں بھی اپنا جلوہ برقرار رکھا۔ انھوں نے 17.2 اوورس میں ہی 46 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کر لیے۔ 3 وکٹ روی چندرن اشون کو بھی ملے جنھوں نے 18 اوورس میں 72 رن خرچ کیے۔ مکیش کمار (5 اوورس میں 26 رن)، کلدیپ یادو (15 اوورس میں 60 رن) اور اکشر پٹیل (14 اوورس میں 75 رن) کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرایا، نمبر-1 پوزیشن حاصل، ہندوستان کی مشکلات بڑھیں

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) اپنے سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی سی ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ہندوستان کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، کیونکہ ٹیبل میں آسٹریلیا ...

انڈر 19 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

کل کا دن انڈین کرکٹ ٹیم کے لیے مشکلات سے بھرا رہا ہے۔ سینئر ٹیم نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کیا جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے  ہندوستان کو 59 رنوں سے ہرا دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے 2024 انڈر 19 ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔ ...

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہندوستان کی شرمناک شکست: آسٹریلیا کی 10 وکٹ سے جیت

ٹیم انڈیا نے پرتھ میں شاندار مظاہرہ کرکے تاریخی جیت حاصل کی تھی، لیکن ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انہیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی ہندوستان کو بڑی آسانی سے 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے دوسری اننگز میں بھی خراب بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف ...

آئی سی سی رینکنگ: بمراہ نمبر 1 بولر بنے، یشسوی اور کوہلی کی رینکنگ میں بہتری

پرتھ ٹیسٹ میں ہندوستان کی 295 رنز کی شاندار فتح کے بعد آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو بڑا فائدہ پہنچا۔ جسپریت بمراہ نے اس کامیابی کے دوران 8 وکٹیں حاصل کیں اور دوبارہ دنیا کے نمبر 1 ٹیسٹ بولر بن گئے۔ بمراہ نے دو درجے ترقی کی اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور ...

بھٹکل میں ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ کاکامیاب انعقاد؛ بھٹکل کی لائن ٹیم نے ماری بازی؛ منڈگوڈ کو ملا دوسرا مقام

دلچسپ، تفریح بخش اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد    نستار ٹرافی 2024  فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول  کبڈی ٹورنامنٹ بالاخر  پیر دیر رات کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی اور   بھٹکل کی لائن ٹیم نے  ضلع کی مضبوط سمجھی جانے والی منڈگوڈ ٹیم کو آخری لمحوں میں چار پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی ...

نیلامی میں 182 کھلاڑیوں پر 639 کروڑ خرچ، رشبھ پنت سب سے مہنگے، سوریاونشی سب سے کم عمر کھلاڑی

آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں 182 کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 639.15 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس نیلامی میں 62 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خریداری ہوئی، اور اس دوران تمام پچھلے ریکارڈز بھی ٹوٹ گئے۔ رشبھ پنت اس نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، جنہیں ...