قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th April 2024, 8:10 PM | خلیجی خبریں |

قطر 18/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل کیں۔

پروگرام کا آغاز حافظ مولوی عمیر گولٹے کی تلاوت کلام پاک مع  نوائطی ترجمہ سے ہوا۔ جماعت کے جنرل سکریٹری شمس الضحٰی آرمار نے پروگرام کا مختصر خاکہ پیش کیاپھرعید ملن میں شرکت کرنے والے Early bird حضرات کیلئے منعقدہ رافل ڈرا کے ذریعے محمد زھیر ایس ایم کو انعام سے نوازا گیا۔ اسی طرح قبل از وقت ٹکٹ خریدنے پر ھاف کوئن کا انعام جسے ڈیجیٹل ڈرا کے ذریعے نکالا گیا تھا، ناصر شوپا کے حصہ میں آیا۔ بچوں کے دعائیہ مقابلہ میں سارہ بنت شمس الضحٰی ارمار اول اور یوسف ابن عثمان سعد خطیب دوم نمبر پر رہے۔ اس موقع پر پانچ بچوں نے فینسی ڈریس کے ذریعے بھی حاضرین سے داد حاصل کی۔

نماز عشاء اور کھانے کے وقفہ کے بعد بچوں کا تقریری مقابلہ شروع ہوا جس میں والدین کے حقوق، قرآن کی اہمیت اور غزہ کے عنوان پر تقریریں ہوئی جس میں احمد ابن عبدالعظيم ركن الدين اول  اور عمر ابن عثمان غني صديقہ نے دوم انعام حاصل كيا۔

تقریب میں ایک معصوم بچے کی زبانی غزه میں جاری اسرائیلی جارحیت وبربریت کی حقیقت اور مسجد اقصی کے دفاع میں غزه کے جانبازوں کی عظیم وبے مثال قربانیوں اور اسکے تئیں مسلمانان عالم کی ذمہ داریوں سے حاضرین کو واقف کرایا گیا اور غزہ کے لئے حاضرین جلسہ سے تعاون بھی جمع کیا گیا مزید براں BMJQ Got Talent کے پروگرام میں معصوم بچہ حمید ابن فضیل ارمار نے غزه میں جاری اسرائیلی درندگی کے تئیں حقوق انسان کی پامالی بدامنی وبھوک مری بالخصوص معصوم بچوں کی قتل وغارتگری کی عکاسی پر مشتمل 2 منٹ کی ڈرامائی ٹیلینٹ سے حاضرین کی داد حاصل کرتے ہوئے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ معصوم بچی سمرا بنت شمس ارمار نے200 سے زائد جھنڈوں کے ذریعے ان کے ملکوں کے نام گنواتے ہوئے دوسرا انعام حاصل کیا۔

امیرجماعت اسلامی بھٹکل مولانا زبیر ایس ایم جو کسی کام سے دوحہ میں موجود تھے،نے اس موقع پر ماضی اور حال کے بھٹکل پراپنے تاثرات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بھٹکل کے تمام اداروں کو تعاون کے ذریعے مضبوطی فراہم کرنے کی اپیل کی اور اسلامک ویلفیئر سوسائٹی ودیگر اداروں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں فن گیمز، دماغی کھیل اور ڈیجیٹل کوئزمقابلہ کے ذریعے بھی عوام کو تفریح پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جماعت کےصدر مولانا عبد العظیم رکن الدین نے اجتماعی زندگی میں مثبت سوچ کے ساتھ  آگے بڑھنے، تفرقہ ڈالنے والی چیزوں سے اجتناب کرنے اورتعلیم کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں ریفل ڈرا کے ذریعے ممبران میں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے۔ نظامت کے فرائض مولوئ ذوالنورین علی اکبرا نے انجام دئے۔ عیدملن کے کنوینرعبد الغنی علی اکبرا سمیت دیگرذمہ داران بھی تقریب میں  پیش پیش تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...