کیا دبئی سے پھر آئے گی کورونا کی وباء ؟ لاکھوں افراد کی ملک واپسی کے بعد کیسے نپٹے گا بیروزگاری کا مسئلہ ؟ کیا معاملے سے نپٹنے کے لئے سرکار تیار ہے ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st May 2020, 3:34 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں | خلیجی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل یکم / مئی (ایس او نیوز) یو اے ای کی حکومت کی طرف سے ہندوستانی حکومت پر دباؤ بنائے جانے کے بعدکورونا وبا ء کی وجہ سے وہاں پر پھنسے ہوئے لاکھوں ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ گلف سے صرف وہاں پھنسے ہوئے افراد ہی واپس نہیں لوٹیں گے، بلکہ کورونا وباء اور بے روزگاری بھی ان کے ساتھ آنے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔کیونکہ یو اے ای میں ابھی تک وباء پرقابو نہیں پایا گیا ہے اور واپس لوٹنے والے افراد میں بڑی تعداد ان کی بھی ہوگی جن کی ملازمتیں چھوٹ گئی ہیں۔

 اس کے علاوہ بیک وقت اتنی بڑی تعداد میں کورونا وباء والے علاقے سے لوگوں کے آجانے سے ان کے لئے قانون کے مطابق طبی جانچ اور کورنٹاین کرنا سرکاری افسران اور طبی عملے کے لئے انتہائی دردسر کا معاملہ بن گیا ہے۔

 یواے ای حکومت نے بنایا دباؤ:      ایک اندازے کے مطابق صرف یو اے ای میں ہی تقریباً 30لاکھ ہندوستانی موجود ہیں، جو وہاں کی آبادی کا 30% ہے۔ کچھ ایسا ہی حال دیگر ممالک کے شہریوں کا ہے۔اس میں سے زیادہ تر ملازمت پیشہ افراد نے کورونا وباء کے پس منظر میں وہاں کی حکومت سے مطالبہ کیاتھا کہ کسی طرح انہیں اپنے اپنے ملک واپس بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔اور یہ بات یواے ای کی حکومت نے ہندوستان سمیت دیگر ممالک کی حکومتوں کے سامنے رکھی اور دباؤ بنایا کہ متعلقہ حکومتیں ان لوگوں کو واپس لے جانے کا انتظام کرے۔ ورنہ آئندہ دنوں میں ان ممالک کے لوگوں کو یو اے ای میں ملازمت کے لئے آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 خلیج میں بھٹکل اور ضلع شمالی کینرا کے مریض:    جہاں تک یواے ای میں رہنے والے ضلع شمالی کینرا کے باشندوں کی بات ہے ان میں بہت سارے لوگ کووِڈ 19مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔دبئی میں مقیم بھٹکل کے پانچ چھ لوگوں کی رپورٹس کورونا پوزیٹیو آنے کے بعد زیادہ تر لوگ اب  صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔اسی طرح  کاروار کے سدا شیوگڑھ کی ایک خاتون، اس کا بیٹا،اور اس کا شوہر تینوں کی رپورٹس بھی پوزیٹیو نکلنے کی اطلاعات ہیں اور دبئی کے الگ الگ اسپتالوں میں یہ لوگ زیر علاج بتائے گئے  ہیں۔ اس میں سے شوہر کی حالت نازک بتائی گئی  ہے۔اس کے علاوہ ضلع کے اور بھی بہت سارے افراد کورونا مرض سے متاثر ہونے اور علاج کے بعد صحت یا ب ہونے کی بات معلوم ہوئی ہے۔یوای اے کے علاوہ بھی دوسرے خلیجی ممالک میں ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کچھ مریض موجود ہونے کی بات بھی پتہ چلی ہے۔

 دبئی سے آیا تھا کورونا وائرس:    دوسری طرف یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ ریاست کرناٹکا کے ساحلی علاقے، کیرالہ، تملناڈو اور آندھرا پردیش میں کووِڈ 19کی وباء دبئی سے این آر آئی باشندوں کے ذریعے پہنچی تھی۔ بھٹکل شہر کا پہلا کیس بھی دبئی سے آنے والا مسافر ہی تھا۔اس کے بعد دوسرے افراد جو یہاں متاثر ہوئے ان میں سے اکثریت خلیجی ممالک سے سفر کرکے واپس لوٹنے والوں کی ہے۔ 

 اب لاکھوں لوگ آنے والے ہیں:     اب ملک واپسی کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ایک اندازے کے مطابق مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 18لاکھ افرادخلیجی ممالک سے ہندوستان میں داخل ہونگے۔ان میں سب سے زیادہ تعدادکیرالہ والوں کی ہے۔حکومت ہند نے نیوی کے جہاز اور ایئر فورس کے طیارے اس کام میں لگانے کے لئے تیار رکھے ہیں۔رجسٹریشن کی تیاری تیز رفتاری سے چل رہی ہے۔اور ہزاروں لوگ تاحال رجسٹر کرواچکے ہیں۔

 طبی طور پرپریشان کن مسئلہ:    کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے جو این آر آئی باشندے واپس لوٹیں گے ان میں اکثریت جنوبی کینرا، اڈپی اور شمالی کینرا والوں کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو ایک ہی وقت میں کورنٹائن کرنا بڑا مشکل مرحلہ ہے۔کیونکہ کووِڈ وائرس کی اب جو حالت سامنے آئی ہے اس میں بہت  سارے مریض ایسے نکلے ہیں جو بظاہر بہت ہی صحت مند لگتے ہیں اور ان کے اندر مرض کی کوئی بھی علامت دکھائی نہیں دی ہے، پھر بھی جب ان کا معائنہ کیا گیا تو رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے جسے طبی زبان میں asymptomatic  کیس کہا جاتا ہے۔ اب اگر واپس لوٹنے والوں میں ایسے کیس ہوں گے تو پھر ان کے ذریعے دوسروں کو متاثر کرنا اور ان کی وجہ سے کمزوردفاعی سسٹم والے بزرگوں اور بچوں کامتاثر ہونا یقینی ہے۔  نہ جانے ان میں سے کتنے لوگ کورنٹائن  قانون کی کس حد تک پابندی کریں گے اور خدانخواستہ چند ایک افراد بھی بے احتیاطی کرتے ہیں اور شہروں کے اندر گھومنا پھرنا شروع کرتے ہیں  تو یہ وبائی صورتحال پھر ایک بار قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

بے روزگاری بنے گا بڑا مسئلہ:     بیرونی ممالک سے واپس لوٹنے والوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ سنگین ہوجائے گا، کیونکہ معاشی ابتری کی وجہ سے ویسے ہی بے روزگاری کی شرح بے حد بڑھ گئی ہے۔ اب خلیجی ممالک سے برسرروزگار تقریباً 50لاکھ لوگوں میں سے ایک بڑی تعداداپنی ملازمتیں گنوا کر واپس لوٹتی ہے تو پھر ان کے لئے یہاں پر روزگار فراہم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں لگتی۔حکومت اس سلسلے میں کیا اقدامات کرتی ہے اور اس کی یقین دہانیاں کتنی نتیجہ خیز ہونگی، یہ دیکھنے کے لئے اگلے چند مہینوں تک انتظار کرنا پڑ ے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...