بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2024, 11:14 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل ،2/ اپریل (ایس او نیوز) شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے اور یہ سلسلہ پرانے زمانے سے چلا آ رہا ہے ۔
    
بھٹکل میں یہ ہفتہ واری، سنڈے یا سنتے مارکیٹ  پہلے قدیم بس اسٹینڈ کے پاس مچھلی مارکیٹ سے متصل  اُس جگہ پر لگتی تھی جہاں اِس وقت مرغی اور ترکاری کی باضابطہ دکانیں موجود ہیں ۔ پھر شہر جیسے جیسے پھیلتا گیا اور آبادی بڑھتی گئی یہ مارکیٹ بہت چھوٹی پڑ گئی تو سرکاری ہاسپٹل کے قریب میدان میں سنڈے مارکیٹ کو منتقل کیا گیا ۔ وہاں پر کسانوں اور کاروباریوں کو پختہ شیڈس بنا کر دئے گئے تا کہ وہ اطمینان سے اپنا بیوپار کر سکیں اور عوام بھی یکسوئی سے خریداری کر سکیں ۔ 
    
لیکن اب بھٹکل کی یہ سنڈے مارکیٹ قریبی دیہاتوں اور قصبوں سے آنے والے کسانوں کے بجائے بڑے بیوپاریوں کا اڈہ بن کر رہ گئی ہے جو سنیچر کی شام سے ہی مارکیٹ کے شیڈس اور کھلے احاطے پر اپنا قبضہ جما لیتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ صبح سویرے قریبی دیہاتوں سے آنے والے کسان اپنا مال فروخت کرنے کے لئے مارکیٹ سے باہر سڑک کو اپنا ٹھکانہ بنانے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گاوں گاوں پھرنے والے جو بیوپاری ہوتے ہیں ان کی موٹر گاڑیاں بھی سڑک پر لگی رہتی ہیں اور کچھ بیوپاری تو موٹر گاڑیوں کو دکانوں کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سڑک پر اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔


    
ایسی حالت میں ایک طرف عوام کو خریداری کے لئے مارکیٹ تک جانے آنے میں تکلیف ہوتی ہے تو دوسری طرف اسی سڑک پر موجود سرکاری اسپتال تک جانے کا راستہ بھی بند ہو جاتا ہے ۔ دو پہیہ گاڑیوں تک کی آمد و رفت میں دشواری ہوتی ہے ۔ اسپتال جانے والوں کو شمس الدین سرکل سے ساگر روڈ کا راستہ اپنانا پڑتا ہے ۔ جبکہ اندرونی سڑک پر مرغیوں کی گاڑیاں، سوکھی مچھلی اور دوسرے چھوٹے موٹے بیوپاریوں کی دکانوں کا سلسلہ اتنا لمبا ہوتا ہے وہ انجمن کالج کراس سے آگے نکلتا ہوا نیشنل ہائی وے کے کنارے تک پہنچ جاتا ہے ۔ اس وجہ سے نیشنل ہائی وے کی ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔ 
    
سنڈے مارکیٹ کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ پولیس اور دیگر بلدیہ کے افسران کو اس مسئلہ پر فوری توجہ دینی چاہیے اور سنڈے مارکیٹ کے بیوپاریوں اور کسانوں کو مارکیٹ کمپاونڈ کے اندر ہی محدود رکھنے کا انتظام کرنا چاہیے ۔ یا پھر اس مارکیٹ کو یہاں سے ہٹا کر کسی دوسرے وسیع میدان میں منتقل کرنا چاہیے جہاں بڑے پیمانے پر کسانوں اور بیوپاریوں کے لئے کاروبار کرنے کا موقع رہے اور وہاں ضروری بنیادی سہولتیں بھی فراہم ہوں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...