مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2024, 6:05 PM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ، 25/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خواتین کو گھریلو تشدد کا شکار ہونا پڑ رہا ہے، پھر اب وہ اس معاملے میں کیوں خاموش ہیں؟ سچ تو یہی ہے کہ مودی حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور نتیجہ کار خواتین پر گھریلو تشدد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دراصل جمعرات کو چنڈی گڑھ خاتون کانگریس کی نئی صدر نندیتا ہوڈا نے اپنا عہدہ سنبھالا، اور اسی موقع پر قومی خاتون کانگریس صدر الکا لامبا کی یہاں آمد ہوئی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے سوال کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں یہاں کی رکن پارلیمنٹ کرن کھیر نے کیا کام کیا؟ کیا کام نہیں کرنے کی وجہ سے ان کی ٹکٹ کاٹ دی گئی؟ الکا لامبا نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اتر پردیش میں ورون گاندھی اور دہلی مین میناکشی لیکھی کو ’مشاورتی بورڈ‘ میں کیوں بھیج دیا گیا۔

الکا لامبا نے بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر جارحانہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ میں اچھا کام کیا تھا، پھر وہ کیوں گھر بٹا دیے گئے؟‘‘ چنڈی گڑھ کانگریس میں ناراضگی اور لوک سبھا انتخاب میں کانگریس کے ایک کیڈر کے غائب ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کانگریس فیملی ایک ہے۔ آپ جب گھر میں ہوتے ہیں تو کیا آپ کو غصہ نہیں آتا ہے؟ یہ ملک کی جمہوریت کو بچانے کا انتخاب ہے اور اس میں ہم سبھی متحد ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔