مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

Source: S.O. News Service | Published on 17th February 2024, 2:37 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

نئی دہلی 17 فروری (ایس او نیوز) ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس طرح کی اسکیامنگ کے لئے اب "پِگ بُوچرنگ" (pigs / خنزیروں کو ذبح کرنا ) کی اصطلاح میں  استعمال کی جاتی ہے ۔

'ٹینیبل' کمپنی نے 'پگ بُوچرنگ اسکینڈل' کے پیچیدہ اور الجھے ہوئے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ اس طرح کے فریب کار (اسکیامرز) 'بِٹ کوائن'، 'ایتھیریم'، 'لائٹ کوائن'، اور 'اسپاٹ گولڈ'  میں سرمایہ کاری کے بہانے سے  کسی قسم کا شک و شبہ نہ کرنے والے اپنے شکار کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ 

"پِگ بوچرنگ" کی اصطلاح مالیاتی گھوٹالے کی ایک قسم کے لئے استعمال کی جاتی ہے جس نے اسکیامرز کو آسانی کے ساتھ لاکھوں ڈالر چوری کرنے کے قابل بنایا ہے ۔ یہ جو "خنزیروں کے قصاب" (پگ بوچرس) ہوتے ہیں وہ واٹس ایپ، ٹنڈر، ٹیلی گرام، انسٹاگرام، جیسے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کےعلاوہ ڈھیر سارے میسیجنگ اور ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر جعلی اکاؤنٹس کا نیٹ ورک چلاتے ہیں ۔

"خنزیروں کے قصاب" کی اصطلاح میں "خنزیر" کا لفظ اس شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے  ان    ' قصابوں' کے ذریعہ نشانہ بنا کر لوٹا جاتا ہے ۔ اس فراڈ میں دھوکے باز اپنے شکار کو یا تو لمبی رومانی باتوں کے ذریعے بانس پر چڑھاتے ہیں یا پھر انہیں یہ باور کراتے ہیں سرمایہ کاری کے مواقع سے بہت زیادہ مالی فائدہ ہوگا ۔ 

'ٹینیبل' کے سینئر ریسرچ انجینئر، ستنام نارنگ نے کہا:"رومانس اور دوستی کی آڑ میں کام کرتے ہوئے، 'سوروں کو ذبح کرنے' کا گھوٹالا دھوکہ بازوں کے لیے بہت زیادہ منافع بخش کاروبار ثابت ہوا ہے، جس سے وہ دنیا بھر میں لوگوں کو اپنے جال میں پھانستے ہیں اوربڑی بڑی رقمیں اڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔"

انکشافی  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھوکہ دہی کرنے والے جعلی کریپٹو کرنسی سرمایہ کاری کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شکار کو بڑی رقم کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتے ہیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے موٹی موٹی رقم کے ساتھ غائب ہوجاتے ہیں ۔   

اس قسم کی اسکیامنگ پر تحقیق کرنے والے نارنگ نے اپنی براہ راست رپوٹ میں اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ سال اس طرز پر کی گئی دھوکہ دہی سے مجموعی طور پر تقریباً 13 ملین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، تاہم، اس کا خیال ہے کہ یہ اعداد و شمار ایک 'محتاط تخمینہ' ہے اور حقیقت اس سے کچھ مختلف بھی ہو سکتی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق اس وقت ہندوستان میں کریپٹو کرنسی فراڈ سے متعلق 2.4 بلین امریکی ڈالر مالیت کے معاملات زیر تفتیش ہیں ۔

اگرچہ ہندوستانی حکومت نے ابھی تک  کریپٹو کرنسی کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی پابندیوں کو لاگو نہیں کیا ہے، لیکن مرکزی حکومت نے کریپٹو کرنسیوں کو ضابطے کے تحت لانے  کے لیے قانون سازی کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

رپورٹ کہا گیا ہے کہ امسال فروری 2024 میں، یو ایس فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے جن اعداد و شمار کا انکشاف کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صارفین نے 2023 میں ان گھوٹالوں کی وجہ سے 10 بلین امریکی ڈالر کے نقصان کی اطلاع دی ہے، جو کہ سال 2022 کے 8.8 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔

 سرمایہ کاری کے گھپلوں سے ہونے والے نقصانات پچھلے تین سالوں میں مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، جو 2021 میں 1.7 بلین امریکی ڈالر، 2022 میں 3.8 بلین امریکی ڈالر سے 2023 میں 4.6 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ۔

اس طرح کی اسکیامنگ پر تحقیق کرنے والے ستنام نارنگ نے ان افراد کے ساتھ مشغول یا ملوث ہونے کے خلاف مشورہ دیا ہے جو کریپٹو کرنسیوں اور دیگر فائنانشیل انسٹرومنٹس میں کامیاب سرمایہ کاری کے بارے میں سبز باغ دکھاتے ہیں یا جو مشکوک مقاصد کے لیے جائز تبادلے سے کریپٹو کرنسی کی خریداری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ 

لہِٰذا اس رپورٹ کا نتیجہ بتاتا ہے بڑی کمائی اور بھاری مالی منفعت کے نام پر لالچ میں آنے اور ایسے دھوکے بازوں کے ہتھے چڑھنے سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ کریپٹو کرنسیز سرمایہ کاری کے چکر سے دور رہا جائے ، ورنہ ان 'پِگ بُوچرس' کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھونا یقینی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

کیا یہ مسلمانوں کی سماجی و معاشی بائیکاٹ کی ایک سازش ہے؟ ۔۔۔۔۔۔از: سہیل انجم

کیا کانوڑ یاترا کے بہانے مسلمانوں کے سماجی و معاشی بائیکاٹ کی تیاری چل رہی ہے اور کیا وہ وقت دور نہیں جب تمام قسم کی دکانوں اور مکانوں پر مذہبی شناخت ظاہر کرنا ضروری ہو جائے گا؟ یہ سوال یوں ہی نہیں پیدا ہو رہا ہے بلکہ اس کی ٹھوس وجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کانوڑ یاترا کے روٹ پر ...

پیپر لیک سے ابھرے سوال، جوابدہی کس کی ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

پیپر لیک معاملہ میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں ۔ اس کے تار یوپی، بہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور دہلی سے جڑنے کی خبر ہے ۔ عجیب بات ہے کہ نیٹ پیپر لیک میں جن ریاستوں کے نام سامنے آئے دہلی کو چھوڑ کر ان سب میں ڈبل انجن کی سرکار ہے ۔ جس ایجنسی کے پاس امتحانات کرانے کی ذمہ ...

نیشنل ہائی وے کنارے کچروں کے ڈھیر نے بھٹکل کی خوبصورتی کوکیا داغدار؛ لوگ ناک پر انگلی دبائے گزرنے پر مجبور

بھٹکل تعلقہ کے ہیبلے پنچایت حدود کے حنیف آباد کراس کے قریب شہر کی خوبصورت فورلین قومی شاہراہ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیر جمع ہے کہ بائک اور آٹو پر گذرنے والے لوگوں کا ہاتھ اس علاقے میں پہنچتے ہی خودبخود ناک پر پہنچ جاتا ہے اور بڑی سواریوں والے اس بدبودار علاقے سے جلد از جلد ...

کیا وزیر اعظم سے ہم تیسری میعاد میں خیر کی اُمید رکھ سکتے ہیں؟ ........... از : ناظم الدین فاروقی

18ویں لوک سبھا الیکشن 24 کے نتائج پر ملک کی ڈیڑھ بلین آبادی اور ساری دنیا کی ازبان و چشم لگی تھیں ۔4 جون کے نتائج حکمران اتحاد اور اپوزیشن INDIA کے لئے امید افزاں رہے ۔ کانگریس اور اس کے اتحادی جماعتوں نے اس انتخابات میں یہ ثابت کر دیا کہ اس ملک میں بادشاہ گر جمہورہیں عوام کی فکر و ...

کاروار: بی جے پی کے کاگیری نے لہرایا شاندار جیت کا پرچم - کانگریس کی گارنٹیوں کے باوجود ووٹرس نے چھوڑا ہاتھ کا ساتھ  

اتر کنڑا سیٹ پر لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی امیدورا وشویشورا ہیگڑے کاگیری کی شاندار جیت یہ بتاتی ہے کہ ان کی پارٹی کے سیٹنگ ایم پی اننت کمار اور سیٹنگ رکن اسمبلی شیو رام ہیبار کی بے رخی دکھانے اور انتخابی تشہیر میں کسی قسم کی دلچسپی نہ لینے کے باوجود یہاں ووٹروں کے ایک بڑے حصے ...