Sat, 14 Dec 2024 12:10:57
ضلع کے مختلف مقامات پر نیشنل ہائی ویز کے انتہائی سست رفتاری سے چل رہے تعمیراتی کام پر ڈپٹی کمشنر ودیا کماری نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران جلد از جلد کام پورا کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچانے کی ہدایات دیں ۔
View more
Sat, 14 Dec 2024 11:56:02
تعلقہ کے مرڈیشور میں چند دن پہلے سیاحت پر آئی ہوئی طالبات کی غرقابی کا جو حادثہ پیش آیا تھا اس پس منظر میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں کے سمندر کی طرف جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے مقامی کاروباریوں اور ساحلی کنارے پر چھوٹی دکانیں چلانے والوں کا بڑا نقصان ہو رہا ہے ۔
View more
Sat, 14 Dec 2024 11:50:48
مرڈیشور ساحل پر سمندرغرقابی کی وجہ سے چار طالبات کی موت واقع ہونے کے بعد اڈپی ضلع ساحلوں پر بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں ۔ لائف گارڈ اور دیگر حفاظتی عملے کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سیاحوں کے گہرے سمندر میں اترنے سے باز رہنے کی دی ہے ۔
View more
Sat, 14 Dec 2024 11:45:58
بی جے پی لیڈر سابق ایم ایل اے سنیل نائک نے مرڈیشور سمندر میں ملباگل کی طالبات کی غرقابی اور موت کے لئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا اور ضلع انتظامیہ پر نشانہ سادھتے ہوئے انہیں اس حادثے کے لئے براہ راست جو ذمہ ٹھہرایا تھا اس پر جوابی وار کرتے ہوئے کانگریس نے اسے بی جے پی لیڈروں کا ایک غیرذمہ دارانہ اور موت کے مسئلے پر سیاست کا رویہ قرار دیا ۔
View more
Sat, 14 Dec 2024 11:22:43
آج کل اتر کنڑا کے سمندری ساحل سیاحوں کے لئے موت کی طرف لے جانے والے ٹھکانے ثابت ہو رہے ہیں جس کی تازہ مثال دو دن قبل مرڈیشور ساحل پر دیکھنے کو ملی جس میں کولار ضلع کے ملباگل کی چار طالبات کے لئے سمندری لہروں کے ساتھ موج مستی کرنا موت کو دعوت دینے کا سبب بن گیا ۔
View more
Sat, 14 Dec 2024 11:13:51
دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر دوئم کے پڑپوتے کی بیوہ کی طرف سے داخل کی گئی اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں انہوں نے خود کو جائز جانشین قرار دیتے ہوئے راجدھانی کے لال قلعہ کی ملکیت دینے کی درخواست کی تھی۔
View more
Sat, 14 Dec 2024 11:04:57
راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران کئی جذباتی لمحات دیکھنے کو ملے، جن میں سے ایک یادگار تصویر وہ تھی جب مدھیہ پردیش کے کچھ بچوں نے راہل گاندھی کو اپنی ’گُلّک‘ تحفے میں پیش کی۔ افسوسناک خبر یہ ہے کہ ان بچوں کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ میڈیا رپورٹس میں ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، لیکن کانگریس نے اس واقعہ کو بی جے پی کی نفرت پر مبنی سیاست کا نتیجہ قرار
View more
Sat, 14 Dec 2024 10:55:17
ہندوستانی آئین کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج لوک سبھا میں آئین پر ایک اہم بحث کا انعقاد کیا گیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے منتخب رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اپنی پہلی تقریر میں اہم مسائل کو اجاگر کیا۔ ان کی تقریر نے نہ صرف ایوان کی توجہ حاصل کی بلکہ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر کا آغاز اناؤ عصمت دری متاثرہ کی داستان اور ارون والمیکی کے قت
View more
Sat, 14 Dec 2024 10:48:42
الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو کے مسلم مخالف بیان پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے تحریک مواخذہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تقریباً 55 اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے جسٹس شیکھر یادو کے خلاف مواخذہ کی تحریک کے لیے نوٹس راجیہ سبھا میں پیش کیا ہے، جس میں ان کے متنازع بیان کو جواز بنایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy