Wed, 11 Dec 2024 19:06:29
دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی سے جڑے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب سسودیا کو ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، عدالت نے سسودیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹرائل کے دوران حاضر رہیں۔ چھوٹ ملنے
View more
Wed, 11 Dec 2024 19:03:09
اتر پردیش کے دو ڈسکام کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر ریاست کی یوگی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی بجلی کی نجکاری کرے گی، اس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھائے گی، ملازمین کو چھانٹے گی، پھر ٹھیکے پر لوگ رکھے گی اور ٹھیکہ داروں سے کمیشن لے گی۔ طنزیہ انداز میں اکھلیش نے کہا کہ بجلی کے بعد شاید پانی کی نجکاری کا بھی وقت آئے۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:58:55
کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی جے پی کے ایم پی نیشی کانت دوبے کے راہل گاندھی کے خلاف دیے گئے نامناسب تبصروں کو پارلیمانی ریکارڈ سے حذف کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے واضح کیا کہ اسپیکر کے فیصلے کے بعد ہی کانگریس موجودہ سرمائی اجلاس میں قانون سازی کے عمل میں شرکت کرے گی۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:53:34
انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مہاراشٹر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) میں مبینہ گڑبڑ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے رہنماؤں نے انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے ان مشینوں کے استعمال میں شفافیت اور اعتماد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:41:43
کویت کے بینک ’کے ایس سی پی‘ (کویت شیئر ہولڈنگ کمپنی) نے کیرالہ کے مختلف تھانوں میں کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تقریباً 1400 افراد نے کویت میں کام کرتے وقت بینک سے قرض لیا تھا اور ابھی تک ان کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ قرض لینے والوں میں زیادہ تر نرسیں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر یہ افراد تقریباً 700 کروڑ روپے کا قرض لے کر واپس نہیں کیے ہیں۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:37:18
راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف اپوزیشن اراکین نے پہلی عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے آج کہا کہ پچھلے 72 سالوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اپوزیشن نے راجیہ سبھا چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حالات کتنے خراب ہو چکے ہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین کی جانب سے ایوان چلانے کے طریقے نے اپوزیشن کو عدم
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:05:25
پنچم سالی لنگایت طبقے کے مطالبے پر زمرہ 2A کے تحت ریزرویشن دینے کے لیے منگل کے روز بیلگاوی کے سورنا سودھا کے سامنے احتجاج ہوا، جو پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ احتجاج کرنے والے لوگ پتھراؤ پراتر گئے جس کے بعد پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پنچم سالی لنگایت طبقے کے مذہبی رہنما مرتینجیا سوامی کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بسوان گوڑا پاٹل ینتال سمیت چ
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:43:48
چکمگلورو ضلع کے کوپّا میں امّڈی ایسٹیٹ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں گھر کے باہر کھیلنے والی دو بچیاں کنویں میں گر کر فوت ہوگئیں ۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:27:48
کاروار میں موجود دیش کے اہم ترین بحری اڈہ سی برڈ کے تحفظ کے نقطہ نظر سے بیت کول سے انکولہ تک پیشگی اجازت کے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق تقریباً 45 کلو میٹر کے علاقے پر ہوگا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy