ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا : پولیس انکاونٹر میں زخمی ہوا ایک اور مجرم

اتر کنڑا : پولیس انکاونٹر میں زخمی ہوا ایک اور مجرم

Tue, 15 Jul 2025 13:01:10    S O News
اتر کنڑا : پولیس انکاونٹر میں زخمی ہوا ایک اور مجرم

یلاپور 15 / جولائی (ایس او نیوز) بین الاضلاع راوڈی شیٹر کے خلاف جاری وارنٹ کے تحت اسے گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہوئی پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والے مجرم پر پولیس نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا ۔
    
پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے راوڈی شیٹر کا نام جوئیڈا تعلقہ میں رام نگر کے رہنے والے ہروین منوہر سدھیر کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے  کہ   اس پر شخص سرکاری افسر کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور ذات پات کے نام پر تذلیل کرنے کا الزام ہے ۔ اس کے علاوہ  اس کے خلاف اقدام قتل، جبری وصولی، خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، دھمکانے جیسے 16 فوجداری معاملات درج ہیں اور وہ رام نگر پولیس اسٹیشن میں راوڈی شیٹر کی فہرست میں شامل ہے ۔ 
    
پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جب پولیس کی خصوصی ٹیم یلاپور - ہلیال ریاستی ہائی وے کے اطراف تلاشی مہم چلا رہی تھی تو ملزم پروین کنیگیری کے جنگلاتی علاقے میں موجود ہونے کی خبر ملی ۔ اس کے مطابق جب جوئیڈا رام نگر پی ایس آئی مہانتیش نائیک کی قیادت میں پولیس ٹیم متعلقہ مقام پر پہنچی تو ملزم نے چاقو اور پتھروں سے حملہ کر دیا ۔ خود حفاظتی اقدام کے طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پی ایس آئی مہانتیش نائیک نے دو راونڈ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو سرینڈر ہونے کے لئے کہا مگر ملزم جب پھر ایک بار پولیس پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھا تو پی ایس آئی نے اس کے سیدھے پیر پر گولی مارتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ۔
    
اس واقعہ میں زخمی ہوئے پی ایس آئی مہانتیش نائک اور ان کے عملہ کے افراد کا علاج یلاپور سرکاری اسپتال میں کیا جا رہا ہے ۔  پولیس کی جوابی کارروائی میں زخمی ہونے والے ملزم پروین کو بھی یلاپور تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
اتر کنڑا ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم نارائین، ایڈیشنل ایس پی ایم جگدیش، سرسی ڈی ایس پی گیتا پاٹل اور ڈانڈیلی ڈی ایس پی شیوانند مدرکھنڈی نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔
    
یلاپور پولیس انسپکٹر رمیش ہاناپور نے اس ضمن میں یلاپور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: