گنگولی ، 15 / جولائی (ایس او نیوز) بیندور تعلقہ کے گنگولی سمندر میں دیسی کشتی پر ماہی گیری کے لئے نکلے ہوئے تین افراد آج صبح سمندر میں ڈوب ہوگئے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے کی وجہ سے غرقاب ہونے والے ماہی گیروں کی شناخت سریش کھاروی (45 سال)، روہیت کھاروی (38 سال) اور جگدیش عرف جگو کھاروی (36 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ بحیرہ عرب میں موسم بدلنے اور لہروں میں زیادہ اچھال آنے کی وجہ سے مذکورہ ماہی گیر اپنے گھروں کی طرف واپس لوٹ لے رہے تھے اس دوران ان کی کشتی الٹ گئی اوران کا ایک ساتھی سمندر میں گر گیا تو اسے بچانے کی کوشش میں دیگر دو ساتھی بھی سمندر میں ڈوب گئے ۔
پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے تینوں ماہی گیروں کی تلاش فی الحال جاری ہے ۔