ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / باگل کوٹ جلوس معاملہ: ریاستی اقلیتی کمیشن کا دورہ، حقائق پر مبنی رپورٹ کی تیاری شروع

باگل کوٹ جلوس معاملہ: ریاستی اقلیتی کمیشن کا دورہ، حقائق پر مبنی رپورٹ کی تیاری شروع

Sat, 28 Feb 2026 12:40:31    S O News

بنگلورو ، 28/ فروری (ایس او نیوز /ایجنسی)کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 20 فروری 2026 کو منعقدہ ایک جلوس کے دوران پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں حقائق جاننے اور سچائی پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کے لیے کمیشن کا ایک وفد باگل کوٹ کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا مقصد واقعہ کی مکمل جانچ، متعلقہ حکام سے مشاورت اور عوامی بیانات قلم بند کرنا ہے۔

جاری اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کا وفد 2 مارچ 2026 کو دوپہر تین بجے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں ضلع مجسٹریٹ اور ضلعی پولیس حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کریگا، جس میں واقعہ کی نوعیت، امن و امان کی صورتحال اور انتظامی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

3 مارچ 2026 کو صبح نو بجے کمیشن کا وفد متاثرہ مقام کا معائنہ کرے گا اور مقامی عوام و متعلقہ فریقین سے ملاقات و مشاورت کرے گا۔ اس کے بعد وفد واپس روانہ ہوگا۔

اس دورے میں کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کے معزز اراکین بھی شامل ہوں گے، جن میں جناب عبدالسلام پُتّیگے، رکن ،محترمہ پَریملہ جین، رکن ،جناب رامیا، انتظامی افسر (پولیس شعبہ) و چیئرمین کے معاونِ خاص شامل رہیں گے ۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس دورے کے بعد ایک مفصل سچائی جانچ رپورٹ تیار کر کے ریاستی حکومت کو پیش کی جائے گی تاکہ انصاف اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔


Share: