ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور : جیویلری شاپ کا تالا توڑ کر چوروں نے اڑائے لاکھوں کے زیورات

بیندور : جیویلری شاپ کا تالا توڑ کر چوروں نے اڑائے لاکھوں کے زیورات

Thu, 05 Mar 2026 17:46:08    S O News

بیندور 5 / مارچ (ایس او نیوز)  شہر کے یرتڈے گرام میں بنکیشور روڈ پر واقع جیویلری شاپ کا تالا توڑ کر اندر سے سونے اور چاندی کی اشیاء چوری کرنے کا معاملہ پیش آیا ۔

اطلاع کے مطابق چوری کی یہ واردات کارتک رمیش رائکر کی روی کلا جیویلرس نامی دکان میں انجام دی گئی ہے ۔ چوروں نے دکان کے اندر رکھے ہوئے ایک سونے کا نیکلیس، چاندی کے زیورات اور 8 ہزار روپوں پر ہاتھ صاف کیا ہے، جن کی مجموعی مالیت کا اندازہ 1.23 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔

اس ضمن میں بیندور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ 


Share: