عجمان میں این جی ٹی۔ بی پی ایل کادھماکے دار آغاز‘ پہلے ہی دن عبادہ برماور اور عمران خطیب کی دھواں دار سنچریاں؛ شائقین کرکٹ ہوئے خوب محظوظ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th January 2017, 12:25 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | اسپورٹس |

دبئی 29 جنوری (ایس او نیوز؍جیلانی محتشم) بھٹکل پریمئر لیگ( بی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کا جمعہ کو دھماکے دار انداز میں آغاز ہوا اورابتدائی دو میچس سے ہی بلے بازوں نے دھواں دار سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے باؤلروں کی دھجیاں اُدھیڑ دیں۔ ابتدائی دونوں میچس میں بلے بازوں نے ایسا شاندار پرفارمینس دکھایا  کہ شائقین کرکٹ عش عش کراُٹھے۔

عجمان ا وول گراؤندپراین جی ٹی۔ بی پی ایل  ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز ابراھیم فہیم شاہ بندری کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد چیرمین عتیق الرحمن منیری نے ٹورنامنٹ کے تعلق سے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے اور اُن کے کھیل کے پرفارمینس کو صحیح رُخ دیتے ہوئے گذشتہ چھ سالوں سے دبئی میں بی پی ایل کی جانب سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی کے ساتھ ہورہا ہے۔ غالباً سوشیل میڈیا پر ہورہی بحث اور بے جا اصراف کی شکایتوں کو دیکھتے ہوئے جناب عتیق الرحمن مُنیری نے کہا کہ امسال ہم نے غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور تمام ٹیموں کو بھی سختی کے ساتھ تاکید کی ہے کہ کھیل پر بے جا اصراف نہ ہونے پائے۔ان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف کمپنیوں میں برسرروزگار نوجوان اس ٹورنامنٹ کاشدت سے انتظار کرتے ہیں اور ٹورنامنٹ شروع ہونے سے کئی ماہ پہلے ہی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ بی پی ایل ٹورنامنٹ کی کامیابی کے پیچھے گورننگ کونسل ممبروں کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے اس کی کامیابی کے لئے انہوں نے ٹیم مالکان، کھلاڑی اورکرکٹ شیدائیوں کو بھی اس کا کریڈیٹ دیا۔

بی پی ایل سرپرست جناب خلیفہ محمد غوث نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ اس کھیل کو نہایت ڈسپلن اور مہذب انداز میں کھیلیں ۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما کینرامسلم خلیج کونسل کے صدر جناب عبدالقادر باشاہ رکن الدین نے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی اورکہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ ہم کو دوسری فیلڈمیں بھی آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جناب محی الدین رکن الدین نے تمام کھلاڑیوں کو اچھے انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیا ۔ بی ایم جے ڈی کے صدر جناب سعدا محمد اشفاق صاحب نے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لینے کی تاکید کی ۔ گراؤند مالکان و امپائرس نے بھی اس موقع پر مفیدمشوروں سے نوازا۔

افتتاحی تقریب میں بھٹکل کے نوجوان شاعر جناب عفان بافقی صاحب کا تیارکردہ بی پی ایل ترانہ بھی پیش کیا گیا ۔ پروگرام کی نظامت جیلانی محتشم اور عفان گنگاولی نے کی۔

این جی ٹی۔ بی پی ایل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ڈی وی ایس ا سمیشر اور قاسمجی واریرکے درمیان کھیلا گیا ۔ قاسجمی واریر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں شاندار 181 رن بنائے جس میں ناگراج نائک کے 44 اور عبدالواحد ھیجب 32 رن شامل ہیں ۔ ڈی وی ایس کی طرف سے عبادہ برماور نے ۴ وکٹیں حاصل کیں ۔

ڈی وی ایس  نے جب بلے بازی کی شروعات کی تو آغاز بے حد خراب رہا، 84 پر چار وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ میچ ڈی وی ایس کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے، مگر ایسے میں عُبادہ برماور بلے بازی کے لئے میدان میں اُترے اورآتے ہی رنوں کی برسات شروع کردی۔ابتدائی چار ٹاپ کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ اپنی روایتی جارحانہ بلے بازی پر اُتر آئے۔ عبادہ نے ایک کے بعدایک 12چھکے لگاتے ہوئے قاسمجی ورئیرس کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا اور صرف 41 گیندوں پر 114 رن اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کوصرف 16 ویں اوور میں ہی جیت کی نیّا کو پار کرادیا۔انہوں نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے بھی لگائے۔

دوسرا میچ ابوظبی رائڈرس اور میک ہوم چیلنجر کے مابین شروع ہوا ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابوظبی رائڈرس نے بی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور261 رن کھڑا کرڈالا۔ جس میں فیصل پٹیل کے 81 رن اور کپتان عبدالباسط معلمی کے 71 رن بھی شامل ہیں، محمد عاقب حیدر کے 34 اور عبدالباسط معلم کے 26 رن بھی اتنے بڑے اسکور کو کھڑاکرنے میں معاؤن ثابت ہوئے اور تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ کوششوں سے ابوظبی رائیڈرس نے اتنے بڑے اسکور کے ساتھ بی پی ایل ٹورنامنٹ کا اگلا پچھلا تمام ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس ٹارگیٹ کا پیچھا کرتے ہوئے میک ہوم کی شروعات بے حد خراب رہی پہلے ہی اوور میں دو اہم کھلاڑیوں کوواپس پویلین لوٹنا پڑا اس کے بعد کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے عمران خطیب نے نہ صرف شانداربلکہ دھواں دار بلے بازی کی اورابوظبی کے کھلاڑیوں کو گراؤند کے چاروں خانے خوب دوڑنے پر مجبور کیا۔ صرف37گیندوں پر اپنی  تیز رفتار سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک مرحلہ میں انہوں نے ابوظبی رائیڈرس کے لئے زبردست مشکلات کھڑی کردی، مگر ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ان کا ساتھ دینے میں بری طرح ناکام رہے، جس کے نتیجے میں کپتان کی سبھی کوشش رائیگاں گئیں اور پوری ٹیم 210 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ سید علی سفیان نے کچھ حد تک مزاحمت کی اور دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 34 رن بھی بنائے ، مگر وہ بھی زیادہ دیر تک ٹک نہیں پائے ۔ اس طرح ابو ظبی رائڈرنے 52 رنوں سے یہ میچ جیت لیا۔ خیال رہے کہ بی پی ایل ٹورنامنٹ میں ابوظبی رائیڈر کو پہلی مرتبہ موقع دیا گیا تھا اور اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے اپنے خطرناک عزائم کا اشارہ دیتے ہوئے بی پی ایل کی تمام ٹیموں کو چوکنا کردیا ۔

ٹورنامنٹ کا تیسرا اور چوتھا میچ اگلے جمعہ 3؍فروری کو کھیلا جائے گا۔جس میں رکن الدین برادرس ٹائٹن کا مقابلہ یونیک اسٹرائیکرس کے ساتھ اور مرحبا چیمپس کا مقابلہ فور پارٹنرس چارجرس کے ساتھ ہوگا۔ ابتدائی دو میچوں میں ہی کھلاڑیوں کی دھماکے دار بلے بازی کو دیکھتے ہوئے بی پی ایل ذمہ داران کو توقع ہے کہ ٹورنامنٹ بے حد سخت اور نہایت دلچسپ ہوگا اور شائقین کرکٹ پورے ٹورنامنٹ سے بے حد محظوظ ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...