بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th April 2024, 11:18 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

ریاض 26/اپریل (حبیب اللہ محتشم/ ایس اونیوز)  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے طور پر    جماعت نے       اعلان کیا ہے کہ ریاض  کے جو بھی ممبران   7/مئی کو ہونے والے  لوک سبھا انتخابات  میں   ووٹنگ کے لئے  انڈیا  جانا چاہتے ہوں،   اُن کے جانے کی ٹکٹ  جماعت اسپاونسر کرے گی۔

ساحل آن لائن کو معلومات فراہم کرتے ہوئے  بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے صدر  محمد عمار قاضیا نے بتایا کہ   اس بار کے لوک سبھا انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں،   جمہوریت، سیکیولرزم اور امن و سلامتی  کی بحالی کےلئے ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ  اپنے ووٹ کی طاقت  کو سمجھیں اور تمام کاموں اور اُمور کو بالائے طاق رکھ کرانتخابات کے دن   پولنگ بوتھ پہنچیں۔عمار نے بتایا کہ   زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کرنا اس قدر ضروری ہے کہ مسلمانوں کو  اس کے لئے  بھلے ایک دو دن کی چھٹی بھی لینی پڑے تو لینی چاہئے اور کسی بھی شہر میں رہتے ہوں ،  پولنگ کے دن اپنے اپنے پولنگ بوتھ  پر پہنچنا چاہئے۔ اسی مقصد کے تحت جماعت کی انتظامیہ میٹنگ میں جو آج جمعہ کو منعقد ہوئی، اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ  ووٹنگ کے لئے جو بھی ممبران انڈیا جانا چاہتے ہوں، جماعت کی جانب سے اُنہیں انڈیا جانے کی ٹکٹ کا انتظام کیا جائے گا۔

بتاتے چلیں کہ اتنے اہم   اور ضروری   انتخابات کو لے کر بھٹکل میں اب تک کسی طرح کی  ہلچل نظر نہیں آرہی تھی۔چونکہ اب تک  کوئی  بھی اُمیدوار  کسی بھی مسلم علاقوں میں  انتخابی پرچار کے لئے بھی نہیں پہنچا ہے، یہی وجہ ہے کہ  مسلم علاقوں  میں الیکشن کو لے کر   کسی طرح کا جوش وخروش نظر نہیں آرہا  ہے، مگر سعودی عربیہ  کے دارلحکومت  ریاض میں واقع بھٹکل  کی اس  جماعت کے  اہم   فیصلے نے گلف کے ساتھ ساتھ  ہندوستان کے مختلف شہروں میں قائم بھٹکلی جماعتوں کو بھی متحرک کردیا ہے۔

ریاض جماعت نے  اپنے ممبران کو ووٹنگ کے لئے انڈیا جانے کی  سہولت فراہم کرکے جو پہل کی ہے،  سمجھا جارہا ہے کہ گلف کی دیگر جماعتوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مختلف شہروں کی جماعتیں بھی   اپنے اپنے طور پرمتحرک ہوجائیں گی اور  اپنی جماعتوں کے اراکین کو  ووٹنگ کےلئے بھٹکل روانہ کرنے ہرممکن اقدامات کریں گی۔

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض  کی آج کی میٹنگ میں   بھٹکل سے تشریف فرما مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی بھی موجود تھے جنہوں نے  جماعت کے اس اہم اقدام کی بے حد سراہنا کی اور اسے قوم و ملت کے لئے نیک فال قرار دیا۔ جماعت کے سرپرست جناب عبدالعلیم قاضیا،   سکریٹری  صُہیب مصباح ، اراکین انتظامیہ حبیب اللہ محتشم،     عبدالرقیب پلور،  ذُھیب پیشمام،  ظہیر کریکال ، عقبیٰ لنکا،   عمران ایس ایم ، عبدالماجد  ایس ایم، نعمت اللہ کوبٹے، سید ہاشم کریکال، عصمت جاکٹی وغیرہ بھی  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...