منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th April 2024, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 26 / اپریل (ایس او نیوز) ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پدماراج آر پجاری کیپٹانیو پولنگ بوتھ سے باہر آنے کے بعد  میڈیا سے خطاب کر رہے تھےجس کے دوران  بی جے پی کارکن سندیپ ایکّو ر نے اعتراض جتاتے ہوئے  ہنگامہ کھڑا کر دیا،  انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج سمیت پولیس اہلکاروں نے جب  مداخلت  کرنے کی کوشش کی  تو  سندیپ    پولس کے ساتھ اُلجھ پڑا، جس کے نتیجے میں دونوں میں  گرما گرم تبادلہ ہوا۔ پولیس کے ساتھ  سندیپ  کا جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ  انسپکٹر ناگراج  نے اُنہیں گرفتار کرنے کی وارننگ دی۔

معاملہ سلجھنے کے بعد جب پولیس جائے وقوع سے  نکل گئی تو   بتایا گیا ہے کہ  سندیپ نے  اپنی جارحیت کا رخ  اُن میڈیا اہلکاروں کی طرف موڑ دیا جو کانگریس اُمیدوار کے تاثرات  ریکارڈ کررہے تھے۔ سندیپ اور صحافیوں کے درمیان جم کر زبانی تکرار ہوئی جس  کے نتیجے میں  جائے وقوع پر کچھ دیر تک افراتفری مچ گئی۔ تاہم، انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج کے مزید گڑبڑ کے نتائج، ممکنہ مقدمات اور گرفتاری کے انتباہ کے بعد معاملہ  سلجھادیا گیا۔

    اُدھر کنداپور تعلقہ کے کوٹا پڈوکیرے میں 'نوٹا' (یعنی 'ان میں سے کوئی بھی نہیں' والا بٹن) والی مہم غیر متوقع رفتار اور زور و شور سے چلائی گئی ۔ خیال رہے کہ یہ اڈپی - چکمگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کا آبائی گاوں ہے ۔ 

    کوٹا پڈوکیرے میں 'نوٹا' کی یہ مہم مہیش شیٹی تھیماروڈی کی قیادت میں اس ٹیم نے چلائی جو سال 2012 کے دوران دھرمستھلا  میں ہوئے سوجنیا مرڈر کیس میں متاثرہ خاندان کے لئے انصاف کی مانگ کر رہا ہے ۔ جبکہ کوٹا میں اس مہم کی قیادت دنیش گانیگا نے کی ۔ 

    میڈیا کے لئے جاری کیے گئے بیان میں  دنیشن گانیگا نے  مایوسی اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  دھرمستھلا میں ہوئے بے شمار قتل کے معاملات میں منتخب عوامی نمائندوں یا حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا ۔ ان معاملات میں متاثرہ افراد کے لئے انصاف دلانے کی سمت میں کی گئی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے دنیش گانیگا نے اس ضمن میں ٹھوس عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس کے نتیجے میں مہیش شیٹی تھیماروڈی کی طرف سے چلائی گئی 'نوٹا' مہم تیزی کے ساتھ آگے بڑھی ۔

    دنیش گانیگا کا کہنا ہے کہ اس مہم کے نتیجے میں دکشن کنڑا میں تقریباً  1.5 لاکھ ووٹ 'نوٹا' کو پڑیں گے جس میں سے 50 ہزار ووٹ اڈپی - چکمگلورو حلقے میں پڑیں گے ۔  اس متفقہ مہم کا مقصد مقتول سوجنیا کے ستم رسیدہ اہل خانہ کو انصاف دلانا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...