Tue, 16 Jul 2024 20:04:08
لوک سبھا کے اسپیکر عہدہ کے لیے انتخاب کے بعد اب ایوانِ زیریں کے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرانے سے متعلق معاملہ سرخیوں میں ہے۔ یہ معاملہ ایوان سے اب عدالت کے دروازے تک پہنچ گیا ہے۔ لوک سبھا میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرانے کا مطالبہ کرنے والی ایک مفاد عامہ عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی، جس پر جلد سماعت کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 22 جولائی کو اس معاملے میں سماعت ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:01:22
مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں واقع بھوج شالہ کی سروے رپورٹ آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے پیر (15 جولائی) کو ہائی کورٹ کی اندور بنچ کو سونپ دی ہے۔ یہ سروے اس بات کا جائزہ لینے کے لیے تھا کہ آیا بھوج شالہ مسجد ہے یا مندر۔ اس معاملے کی سماعت اب 22 جولائی کو ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 19:59:19
دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو عدالت نے راحت دینے سے انکار کر دیا۔ سی بی آئی کے ذریعے درج کیس میں راؤز ایونیو کورٹ نے ان کی عدالتی حراست میں 22 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ سسودیا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سی بی آئی سے متعلق اس کیس کی سماعت کے بعد ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 19:55:56
آسام میں سیلاب نے خوفناک حالات پیدا کر دیے ہیں اور گزشتہ روز مزید 2 افراد کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حالانکہ پہلے کے مقابلے حالت کچھ بہتر ضرور ہوئی ہے، لیکن ریاست کے 17 اضلاع میں تقریباً 6 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سرکاری بلیٹن میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 18:31:19
کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمین کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ معروف صحافی گوری لنکیش، گوری لنکیش پتریکے نامی میگزین کی ایڈیٹر تھیں۔ وہ ہندوتوا تنظیموں کی سخت ناقد تھیں۔ ۵ ستمبر ۲۰۱۷ کی رات راجاریشوری نگر، بنگلور میں انکی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے سات گولیاں مارکر انہیں قتل کردیا تھا۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 17:53:39
اڈپی ضلع میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ندیوں میں طغیانی آ گئی اور کئی مقامات پر نشیبی اور رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا ۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 17:50:22
آج صبح نیرگی علاقے میں ملپے سٹیزن سرکل کے قریب کھڑی ہوئی بس سے ایک بائک ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہو گیا ۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 17:40:41
کمٹہ اور انکولہ کے درمیان شیرور نامی گاوں میں پہاڑی کھسک کر بہت بڑا ملبہ نیشنل ہائی وے پر گرنے کے بعدابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ ملبے کے اندر آخر کتنے لوگ دبے ہوں گے اور کتنے لوگ شراوتی ندی میں بہہ گئے ہوں گے۔ پتہ چلا ہے کہ 150 میٹر حدود میں پہاڑی کا اتنا بڑا ملبہ گر ا ہے کہ اسے ہائی وے پر سے ہٹانے کے لئے تین دن سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔ ایسے میں جائے وقوع پر موجود ساحل ا ٓن ل
View more
Tue, 16 Jul 2024 14:19:46
مینگلور سے قریب 85 کلو میٹر ضلع دکشن کنڑا کے سولیا میں واقع ایک سرکاری اسکول میں آر ایس ایس کی طرف سے 'گرو پوجا' تقریب منعقد کرنے کی خبر اور فوٹوز سوشیل میڈیا پر عام ہونے کے بعد محکمہ تعلیمات کے پاس اس کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آر ایس ایس نے کڈبا تعلقہ کے کریمبیلا گورنمنٹ لوئر پرائمری اسکول میں 'گرو پوجا' تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy