Mon, 15 Jul 2024 11:39:48
کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال نے ۷؍ ریاستوں کی ۱۳؍ سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں ۱۰؍سیٹوں پر انڈیا اتحاد کی کامیابی کوجمہوریت کی فتح اوربی جے پی کی تقسیم کی سیاست کوزبر دست دھچکا قراردیا ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:34:21
تین ماہ میں مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس انتخاب سے قبل مراٹھی کے باوقار میڈیا ہاؤس ’سکال‘ نے ایک پری پول سروے کیا ہے۔ اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسمبلی کے انتخابات میں مہاوکاس اگھاڑی کو مہایوتی سے زیادہ ووٹ مل رہے ہیں اور ریاست کی اگلی حکومت مہاوکاس اگھاڑی کی بننے جا رہی ہے۔ سکال نے اپنے سرے کی یہ رپورٹ 12 جولائی کو شائع کی ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:31:37
سپریم کورٹ نے لگژری کار بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2009 میں مینوفیکچرنگ خرابیوں والی کار کی فراہمی کے لیے ایک صارف کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:26:57
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے میں جیل میں ہیں۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین بھی زمین گھوٹالے میں ضمانت ملنے کے بعد جیل سے باہر آگئے ہیں۔ دریں اثنا، کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور ان کی اہلیہ کلپنا سورین سے ملاقات کی۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:21:44
ایک چونکا دینے والے انکشاف میں کرناٹک کی بنگلورو پولیس نے وقف بورڈ کے سابق سی ای او ذوالفقار اللہ کے خلاف 4 کروڑ روپے کے مالی گھپلے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں دوسری ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ تازہ ترین پیش رفت 2016 میں پہلی ایف آئی آر درج ہونے کے آٹھ سال بعد ہوئی ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:19:21
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مطلقہ مسلم خواتین کے نان ونفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو قطعی نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:14:23
ممبئی میں جون میں بارش بہت کم ہوئی لیکن جولائی میں ہونے والی بارش نے اس کی تلافی کردی ہے۔ شہر میں ۱۴؍ جولائی تک ایک ہزار ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے۔ گزشتہ برس ۲۱؍ جولائی کو ایک ہزار ملی میٹر بارش کا نشانہ پار ہوا تھا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیر کیلئے ممبئی اور تھانے کیلئے بارش کی وارننگ کی شدت میں کمی کردی ہے افسران کا اندازہ ہے کہ پیر کو بارش میں کمی آئے گی۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 20:24:58
نے برقعہ پوش لٹیروں کی شکل میں فائنانس کمپنی میں ڈاکہ ڈالنے اور وہاں کی ایک اہلکار خاتون پر تیزاب پھینکتے ہوئے سونے کے زیورات لوٹنے کی کوشش کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy