Sun, 14 Jul 2024 20:04:21
پونے پولیس نے متنازعہ زیرتربیت آئی اے ایس عہدیدار پوجاکھیڈکر کے زیراستعمال لکژری کار کو اتوار کے دن ضبط کرلیا کیونکہ اس پر غیرقانونی طور پر لال بتی لگائی گئی تھی۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 19:57:55
مہاراشٹر میں 12 جولائی کو ہوئے 11 سیٹوں کے ایم ایل سی انتخاب میں کراس ووٹنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی ہلچل کا فی تیز ہو گئی ہے۔ اس الیکشن میں کانگریس کے پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کراس ووٹنگ کی۔ اب اس معاملے پر کانگریس کے ریاستی صدر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 19:52:08
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی صدارت میں اتوار کو دہلی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی کاروائی بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے چلائی۔ اجلاس میں جو تجاویز منظور کی گئیں، وہ ذیل میں ہیں:
View more
Sun, 14 Jul 2024 19:49:46
بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں اتوار صبح سے طوفانی ہواوں کے ساتھ زوردار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں درختوں کی گرنے کی اطلاعات ہیں تو وہیں مُنڈلی پنچایت حدود کے نستار میں واقع الفلاح مسجد کی چھت اُڑ گئی اور سامنے واقع ایک ناریل کے درخت اورایک مکان کے درمیان جاگری۔ چونکہ بارش کی وجہ سے بچے مسجد کے باہر موجود نہیں تھے اور لوگوں کی چہل پہل بھی بند تھی، اس لئے کسی خوش قس
View more
Sun, 14 Jul 2024 19:44:46
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات پر شیوسینا-یو بی ٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت نے سخت طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک وہ این ڈی اے میں ہیں اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔ جیسے ہی وہ این ڈی اے سے باہر نکلیں گے ویسے ہی نیا اور علاحدہ گھر ہوگا۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 19:40:02
) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی (این آر اے) کے تعلق سے مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کا محاصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اس ایجنسی کو کروڑوں نوجوانوں کے لیے نعمت قرار دے رہے تھے، وہ آج کس وجہ سے غیر فعال ہے؟ اس کے بارے میں حکومت کو وضاحت دینی چاہیے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 17:27:56
شہر بھٹکل میں پہلے سی ٹی اسکین مشین کا اُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا کے ہاتھوں شاندار افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منکال نے کہا کہ بھٹکل میں ہائی ٹیک اسپتال اور میڈیکل کالج کا قیام نہایت ضروری ہے ۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 13:18:56
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے فائنل میں ہندوستان چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ ہندوستان چیمپئنز نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:51:50
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے 7 ریاستوں میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات میں انڈیا بلاک کی شاندار کارکردگی کو جمہوریت کی جیت اور بی جے پی کی پالیسیوں کی شکست قرار دیا ہے۔ انھوں نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو لوک سبھا انتخابی نتائج کے بعد بی جے پی کے چہرے پر مزید ایک زوردار طمانچہ قرار دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy