ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں کار کی ٹکر سے 62 سالہ شخص جاں بحق

بھٹکل میں کار کی ٹکر سے 62 سالہ شخص جاں بحق

Thu, 10 Sep 2026 18:16:22    S O News
بھٹکل میں کار کی ٹکر سے 62 سالہ شخص جاں بحق

بھٹکل 10/ ستمبر (ایس او نیوز): بھٹکل نیشنل ہائی وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی زد میں آکر ایک 62 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ جمعرات کی صبح تقریباً 9 بجے شفا کراس کے قریب پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت کمٹہ کے رہائشی پرمیشور راما دیواڑیگا (62) کے طور پر کی گئی ہے، جو بھٹکل کے مُنڈلی میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ مقیم تھا۔

بتایا گیا ہے کہ پرمیشور نے صرف دو روز قبل ہی بھٹکل کے ایک نجی اسپتال میں واچ مین کی حیثیت سے ملازمت شروع کی تھی۔ جمعرات کی صبح وہ شفا کراس کے قریب نیشنل ہائی وے عبور کررہا تھا کہ بھٹکل سے سرسی کی جانب جارہی ایک کار نے اسے ٹکر مار دی۔

حادثے میں شدید زخمی پرمیشور کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس سلسلے میں بھٹکل ٹاؤن پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: