Tue, 16 Jul 2024 22:17:51
منگل شام کو بھٹکل میں چلی طوفانی ہواؤں کے بعد رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام کا دوسرا سیشن کل کے لئے ملتوی کردینا پڑا۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:42:30
دفتر کے لیے زمین الاٹمنٹ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کودس دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عآپ نے ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ عدالت پارٹی دفتر کے لیے مرکزی حکومت سے زمین الاٹ کرائے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 25 جولائی کو ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:40:07
کورونا انفیکشن کے دوران کئی بچے اپنے سرپرستوں سے محروم ہو گئے۔ بڑی تعداد ایسی بچوں کی بھی دیکھنے کو ملی جن کے والد اور والدہ دونوں اس عالمی وبا کا شکار بن گئے۔ ایسے ہی یتیم بچوں کی مدد کے لیے مودی حکومت نے ’پی ایم کیئرس فار چلڈرن اسکیم‘ لانچ کیا تھا۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:37:26
رواں سال 17 جون کو مغربی بنگال کے دارجیلنگ ضلع میں پیش آئے ریل حادثہ سے متعلق ریلوے نے اپنی جو رپورٹ تیار کی ہے، اس میں کچھ اہم باتیں نکل کر سامنے آئی ہیں۔ پھانسی دیوا علاقہ میں کنچن جنگا ایکسپریس کے مال گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں ریلوے نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ تین بڑی خامیوں کا خمیازہ درجنوں معصوم ل
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:33:50
نیٹ پیپر لیک معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بہار سے مزید 2 لوگوں کو گرفتار ہے۔ یہ گرفتاری منگل کو پٹنہ اور ہزاری باغ سے ہوئی ہے۔ سی بی آئی نے پٹنہ سے پنکج کمار کو جبکہ راجو سنگھ کو ہزاری باغ سے پکڑا ہے۔ پیپر لیک معاملے کی تفتیش جب سے سی بی آئی نے شروع کی ہے، اس وقت سے اب تک اس نے ایک درجن سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:29:51
ناگالینڈ حکومت نے ریاست کے مون ضلع میں فوجی جوانوں کے ذریعہ مبینہ طور پر عام شہریوں کے قتل سے متعلق سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ معاملہ 2021 کا ہے اور ناگالینڈ حکومت نے ملزم 30 فوجی اہلکاروں پر مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دیے جانے سے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ ناگالینڈ حکومت کی عرضی پر اب سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:25:16
مغربی بنگال اسمبلی کا مانسون اجلاس 22 جولائی سے شروع ہونے والا ہے، جس کے کافی ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اجلاس کے دوران ایوان میں دو خصوصی قراردادیں پیش کرے گی۔ پہلی قرارداد نیٹ کو ختم کرنے اور انفرادی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ داخلہ امتحان کے انعقاد کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے پر مبنی ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:22:11
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر منگل (16 جولائی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند سسودیا کی درخواست پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دونوں تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 29 جولائی کو ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:18:03
منگل صبح انکولہ تعلقہ کے شیرور میں پہاڑی چٹان کھسکنے کے نتیجے میں مٹی کے ملبے کے ساتھ جو دو گیس ٹینکر کالی ندی میں بہہ گئے تھے اس میں سے گیس خارج ہونے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy