Wed, 17 Jul 2024 12:59:34
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آج کرشنا نگر ضلع کانگریس کمیٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ دہلی اسمبلی انتخاب پارٹی تن تنہا لڑے گی۔ یعنی لوک سبھا انتخاب میں عآپ (عام آدمی پارٹی) کے ساتھ کانگریس نے اتحاد ضرور کیا تھا، لیکن اسمبلی انتخاب میں یہ اتحاد زمین پر دکھائی نہیں دے گا۔
View more
Wed, 17 Jul 2024 12:25:50
کانگریس نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے گزارش کی ہے کہ سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے قتل سے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے برسراقتدار پارٹی کے آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ کو برخاست کیا جائے۔ ساتھ ہی بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ’غیر حساس‘ تبصرہ کے لیے ملک سے معافی مانگے۔
View more
Wed, 17 Jul 2024 12:14:19
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل (16 جولائی) کو ہریانہ میں پسماندہ طبقات کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر ریزرویشن مخالف ہونے کا الزام لگایا۔ اس دوران انہوں نے کرناٹک میں مسلم ریزرویشن کے حوالے سے کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ ہم ہریانہ میں کانگریس کی حکومت نہیں بننے دیں گے وگرنہ وہ پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دے دی گی۔ وزیر داخلہ کے اس بیان پر اب کانگریس نے ایک پریس کا
View more
Wed, 17 Jul 2024 11:54:38
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے منگل کے روز مرکز کی مودی حکومت پر اپنی ’تباہناک پالیسیوں‘ سے ایم ایس ایم ای (مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری) شعبہ کو منصوبہ بندی کے ساتھ برباد کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت کو اپنے معاشی ایجنڈے پر از سر نو غور کرنا چاہیے۔ حکومت کو ’متروں‘ والی سرمایہ داری پالیسی کو خیر باد کہنا چاہیے۔
View more
Wed, 17 Jul 2024 11:50:08
نیتی آیوگ کی نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں امت شاہ اور راجناتھ سنگھ کے علاوہ شیوراج سنگھ چوہان کا نام بھی شامل ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی اس نئی ٹیم کے چیئرمین وزیر اعظم نریندر مودی ہوں گے، جبکہ ڈپٹی چیئرمین سمن بیری کو بنایا گیا ہے۔ اس نئی ٹیم میں 4 فُل ٹائم یعنی کُل وقتی اراکین شامل کیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 17 Jul 2024 11:44:10
جموں کشمیر کے ڈوڈہ میں پیر کو ہونیوالے دہشت گردانہ حملے میں چار جوانوں کے شہید ہونے پر اپوزیشن نےمودی حکومت پر زور دار حملہ کرتے ہوئے اس کو بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 17 Jul 2024 11:33:06
وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش سہنی کے والد کے قتل کے بعد بہار کا سیاسی ماحول گر م ہوگیا ہے ، سرکار پر چوطرفہ حملہ ہو رہا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے مکیش سہنی کے والد کے قتل کیلئے این ڈی اے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
View more
Wed, 17 Jul 2024 11:27:53
مشہور عالم دین، ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے رابطہ سوسائٹی، بھٹکل کے زیر اہتمام "رابطہ ایجوکیشنل ایکسیلنس ایوارڈ تقریب" کے پہلے سیشن میں ہونہار طلباء میں گولڈ میڈل اور ایوارڈ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے بعد خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جہالت اور تاریکی سے بھرا ہوا تھا، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اچھی تعلیم و تربیت کی بدولت اسے دن
View more
Wed, 17 Jul 2024 11:23:25
نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات پروفیسر امرتیہ سین نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں کہا کہ راہل سیاست کے میدان میں گزرتے وقت کیساتھ پختہ ہوگئے ہیں اور آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کو راہل گاندھی کی موجودگی سے بہت فائدہ ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy