Thu, 02 Jan 2025 11:48:17
کوڈاگو بھاگمنڈلا رینج کے کولی کلّو مالے ہِلس ریزرو فاریسٹ علاقے میں نئے سال کا جشن منانے والے 30 نوجوانوں کو محکمہ جنگلات کے افسران نے تحویل میں لیا ۔
View more
Wed, 01 Jan 2025 12:37:42
کرسمس تہوار، اسکولوں کی تعطیل اور نئے سال کے استقبال کے لئے جشن منانے کے موقع پر ریاست کے مشہور مذہبی اور سیاحتی مرکز مرڈیشور میں عام طور پر سیاحوں کا جو ہجوم رہتا تھا اور جو رونق ہوتی تھی، امسال اس کی ایک جھلک بھی دور دور تک نظر نہیں آئی ۔
View more
Wed, 01 Jan 2025 12:30:08
اگر ضلع میں گردش کر رہی افواہوں پریقین کریں تو ایک فعال اور ایماندار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ذمہ داری نبھانے والے نارائین ایم کی راہ میں ان کی ایمانداری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ان کی سخت کارروائی رکاوٹ بن کر سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں ضلع سے ان کا تبادلہ کسی دوسرے مقام کے لئے کیا جا رہا ہے ۔
View more
Wed, 01 Jan 2025 12:19:56
حالیہ برسوں میں پہلی مرتبہ کاروار میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوٹل، لاڈجنگ، ریسٹوراں وغیرہ بالکل خالی خالی سے پڑے ہوئے نظر آئے کیونکہ ضلع ہیڈکوارٹر کی طرف امسال سیاحوں کی بہت کم ہی تعداد نے رخ کیا ۔
View more
Tue, 31 Dec 2024 13:28:08
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے شراوتی بریج پر سرکاری بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک پر سوار تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی جن کی شناخت ہوناور تعلقہ کے ماوِن کوروا کے رہائیشی رگھویندرا گوڈا ،سمشی کے گوریش نائک اورکُوروا کے رہائشی رمیش نائک کے طور پر ہوئی ہے ۔
View more
Mon, 30 Dec 2024 18:58:04
منگلورو کمشنریٹ حدود میں سال 2024 کے دوران جملہ 134 سائبر فراڈ کے معاملے درج ہوئے جس میں دھوکہ دہی کا شکار ہونے والوں نے کُل 40.46 کروڑ روپے گنوائے ۔
View more
Mon, 30 Dec 2024 18:53:15
جمادی الاخری 1446ھ مطابق 25/26 دسمبر 2024ء بروز بدھ و جمعرات جامعۃ الصالحات جالی روڈ بھٹکل میں شہر کے مدارس واسکولوں اور کالجزکی طالبات کے درمیان اجتماعی قرأت اور نعت کا ایک تاریخی مسابقہ منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف تعلیمی دینی وعصری اداروں سے 76 جماعتوں نے حصہ لیا جن کو سفلی، وسطی اور علیا اجتماعی قرأت ونعت میں شرکت کا موقع ملا، جملہ شریک طالبات کی تعداد 488 تھی۔
View more
Mon, 30 Dec 2024 11:55:16
نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی پورے ملک میں موسم کی صورت حال میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آئی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy