ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھرمستھلا میں پہلے دن کی کھدائی کے دوران انسانی لاشوں کے باقیات نہیں ملے

دھرمستھلا میں پہلے دن کی کھدائی کے دوران انسانی لاشوں کے باقیات نہیں ملے

Wed, 30 Jul 2025 13:05:57    S O News
دھرمستھلا میں پہلے دن کی کھدائی کے دوران انسانی لاشوں کے باقیات نہیں ملے

بیلتنگڈی ، 30 / جولائی (ایس او نیوز) دھرمستھلا میں مبینہ طور پر بڑی تعداد میں دفنائی گئی لاشوں کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو نیتراوتی ندی کے کنارے نہانے کے گھاٹ کے نزدیک پہلے دن کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات نہیں ملے ۔
    
شناخت مخفی رکھے گئے شکایت کنندہ گواہ کے بیان کی روشنی میں ایک دن پہلے نشان زد کیے گئے پہلے مقام پر کل کھدائی گئی جس میں 13 بلدیاتی مزدوروں اور جے سی بی مشین کا استعمال کیا گیا ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے ذریعے کی گئی کھدائی میں کوئی چیز بازیافت نہ ہونے پر جب شکایت کنندہ نے مزید گہری کروانے کے لئے اصرار کیا تو تحقیقاتی افسر انوچیت کی ہدایت کے مطابق ایک چھوٹی جے سی بی مشین منگوائی گئی اور اس کے ذریعے 8 فٹ گہرے اور 15 فٹ چوڑے علاقے میں کھدائی کی گئی ۔ اس کے باوجود الزام ثابت کرنے کے لئے انسانی ڈھانچے کا کوئی بھی حصہ وہاں سے بازیافت نہیں ہوا ۔ حالانکہ شکایت کنندہ کا دعویٰ تھا کہ اس نے اس جگہ پر تین لاشیں دفنائی تھیں اور اس مقام  پر ایک کھمبا تھا جو اب موجود نہیں ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی ٹی کی طرف سے آج دوسرے نمبر کے نشان زدہ مقام پر کھدائی کی جائے گی اور شکایت کنندہ کے الزام کا ثبوت حاصل کرنے کی مہم چلائی جائے گی ۔ زمین کے اندر دفنائی گئی لاشوں کا سراغ لگانے کے لئے ایس آئی ٹی گراونڈ پینیٹریٹنگ راڈار نامی دستی مشین کا بھی استعمال کر رہی ہے ۔ 


Share: