Sun, 04 May 2025 19:40:42
دکشن کنڑا ضلع میں حالیہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے تعلق سے جائزہ لینے کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورانے اعلان کیا کہ دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع کے لیے ایک انسداد فرقہ وارانہ ٹاسک فورس کی تشکیل دی جائے گی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے اور فرقہ وارانہ منافرت اور تشدد کے واقعات پر روک لگائی جا سکے ۔
View more
Sun, 04 May 2025 19:24:44
کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے تشدد اور پولیس محکمہ کی مبینہ جانبداری و لاپروائی کے خلاف دکشن کنڑا ضلع کے کانگریس کے مسلم رہنماؤں نے ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی. پرمیشور پر سخت تنقید کی، اور الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت ہونے کے باوجود مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں اور پولس سنگھ پریوار کے اشاروں پر چل رہی ہے۔
View more
Sat, 03 May 2025 20:32:54
نیو شمس اسکول بھٹکل نے تعلیمی سال 2024-2025 کے آئی سی ایس ای (دسویں جماعت) کے امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور تعلیمی سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
View more
Sat, 03 May 2025 17:32:22
ہندوتوا وادی راوڈی شیٹر سہاس شیٹی مرڈر کے معاملے میں پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات سے 8 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Sat, 03 May 2025 14:54:02
تعلیمی سال 2024-25 کے ایس ایس ایل سی (سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ) امتحانات کے نتائج جمعہ کو جاری کیے گئے، جن میں بھٹکل تعلقہ کے آٹھ اسکولوں نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی، جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 88.75 فیصد رہا۔
View more
Sat, 03 May 2025 12:34:33
بجپے پولیس اسٹیشن کی حدود میں کنیپاڈو کے نزدیک ہندوتوا وادی بدمعاش سہاس شیٹی کے قتل کے بعد کئی افراد اور گروہوں نے مبینہ طور پر مختلف مذہبی طبقات کے درمیان نفرت کو ہوا دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا اورامن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔
View more
Sat, 03 May 2025 12:20:22
امسال ایس ایس ایل سی امتحان کے جو نتائج ظاہر ہوئے ہیں اس میں اتر کنڑا ضلع نے بہتری دکھاتے ہوئے اپنے درجے میں کچھ اضافہ کر لیا ۔ ریاستی سطح پر کاروار تعلیمی ضلع تیسرے مقام پر رہا جبکہ سرسی تعلیمی ضلع ساتویں مقام پر آیا ہے ۔
View more
Fri, 02 May 2025 20:09:05
چار دن قبل شہر کے مضافات کوڈوپو میں ایک مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ کا تناو ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ تین سال قبل سورتکل میں ہوئے فاضل مرڈر کیس کے کلیدی ملزم اور ہندوتوا وادی راوڈی شیٹر سہاش شیٹی کو کل شام بجپے کے علاقے میں بیچ سڑک پر گھیرتے ہوئے سر عام قتل کر دیا گیا ۔
View more
Fri, 02 May 2025 07:53:50
ہندوتوا نظریات سے وابستہ کارکن اور راوڈی شیٹر سہاس شیٹی جس پر محمد فاضیل نامی مسلم نوجوان کے قتل کا بھی الزام تھا، جمعرات شب کو ایک گینگ نے تلوار اور دھاردار ہتھیاروں کے ذریعے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا۔ واردات بجپے کے کنی پڈاؤ علاقے میں رات قریب ساڑھے اٹھ بجے پیش ائی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy