دبئی کے قریب عجمان گراونڈ میں جمعہ سے شروع ہورہا ہے نوائط پریمئر لیگ کا شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd January 2019, 10:10 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 2؍جنوری (ایس اونیوز) بھٹکل کمیونٹی کا T20کرکٹ مقابلہ ’ایز ٹیکس نوائط پریمیئر لیگ‘ (این پی ایل) نام سے 4جنوری جمعہ کے دن 4بجے عجمان میں شروع ہوگا۔ اس بات کی اطلاع این پی ایل کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق پانچ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ابو ظہبی رائڈرس اور کریمی چیلنجرز کے درمیان 2بجے شروع ہوگا۔جبکہ افتتاحی تقریب اسی دن شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔ یہ ٹورنامنٹ ’راؤنڈ رابن‘ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کریں گی اور دو بہترین ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔بھٹکل اور اطراف بھٹکل کے چند نامور کرکٹ کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شریک ہونگے اور اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کے شائقین کے لئے دلچسپی کا سبب بنیں گے۔

پریس ریلیز میں ٹورنامنٹ کے کنوینر شفاعت شاہبندری  کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’’ ایزٹیکس این پی ایل ہماری برادری کے کرکٹ شائقین کے لئے کھیل سے لطف اٹھانے کا ایک نیا پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے، جہاں پوری منصفانہ طرز پر کھیل کا مظاہرہ ہوگا۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے ہماری برادری کے کھلاڑیوں کوکھیلنے اور شائقین کو ایک دلچسپ کھیل دیکھنے کے علاوہ ایک ساتھ وقت گزاری کا ایک اورموقع ملے گا۔ہمیں امید ہے کہ بہت ہی کثیر تعداد میں شائقین ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے میدان میں  شرکت فرمائیں گے۔‘‘

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس  بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا  ہے کہ یہ ٹی 20مقابلہ ہماری کمیونٹی کی نامور شخصیات کی حمایت کے ساتھ منعقدکیا جارہا ہے جس میں ایز ٹیکس نے آگے بڑھ کر ٹائٹل اسپانسر کی ذمہ داری اپنے سر لی ہے۔ ریلیز کے مطابق 
 عجمان کے ایڈن گارڈن میں عالمی سطح کی سہولت کے ساتھ این پی ایل کے کچھ مقابلے روشنی (لائٹ) میں بھی کھیلے جائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات؛ کرناٹک میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری؛ دوپہر ایک بجے تک اُترکنڑا میں 39 فیصد پولنگ، سرسی میں سب سے زیادہ 47 فیصد پولنگ (پل پل کی آپڈیٹس)

ملک  کے تیسرے مرحلے اور ریاست کرناٹک کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ آج صبح سات بجے سے جاری ہے  اور صبح نو بجے تک کی اطلاع کے مطابق  پوری ریاست میں  نہایت سست روی کے ساتھ پولنگ ہورہی ہے۔

بھٹکل : کل منگل کو ہونے والے انتخابات کے لئے اُترکنڑا میں تیاریاں مکمل؛ سبھی پولنگ بوتھوں پر ووٹنگ مشین روانہ؛ صبح سات بجے سے شروع ہوگی ووٹنگ

سات مرحلوں میں ہونے والی ملک کے عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل منگل کو شروع ہورہا ہے، جس کے لئے تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ ضلع اُترکنڑا کے مختلف  حلقوں میں  آج صبح سے  ووٹنگ مشینوں کو  پولنگ بوتھوں پر روانہ کرنے کی کاروائی شروع ہوئی۔

شمالی کینرا کے ڈی سی نے سمندری لہروں پر تقسیم کیں نوجوان ووٹروں کو پرچیاں

ضلع شمالی کینرا کی انتظامیہ کی طرف سے ووٹروں میں پولنگ کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کے لئے پچھلے چند مہینوں سے بہت سارے طریقے اپنائے گئے۔تازہ ترین اقدام کے طور پر ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کو اسکوبا ڈائیونگ کا موقع فراہم کرتے ہوئے ...

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات؛ دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے تشہیری مہم کا اختتام۔ اننت کمارہیگڈے نے مسلمانوں کے خلاف کہیں بھی زہر نہیں اُگلا

پارلیمانی انتخابا ت کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے امیدواروں کی طرف سے عوامی تشہیر کے لئے اتوار کی شام تک موقع تھا۔ اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے سابق وزیراعظم دیوے گوڈا سمیت کئی قد آور سیاسی لیڈروں نے ضلع شمالی کینرا کا دورہ کیا اور ووٹروں سے اپنے امیدوار کے لئے ووٹ طلب ...

ضلع شمالی کینرا میں انتخابی ذمہ داری اداکرنے میں مصروف پولیس عملے کو ڈرائی فروٹ کِٹ کا تحفہ 

کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے پورے ضلع میں  جتنے بھی پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اُنہیں ضلع کے سپرنٹنڈینٹ  آف پولس کی طرف سے  پہلی بار  ڈرائی فروٹ کے کٹس فراہم کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ  پارلیمانی انتخابات کو پرامن طریقے پر انجام دینے کے لئے تین ہزارسے ...

کانگریس پارٹی نے کیا غیر رہائشی ہندوستانی ووٹروں کے لئے ڈسٹرکٹ کوآر ڈینیٹرکے بطوربھٹکل کے قمر سعدا کا تقرر

بھٹکل کے مشہورغیر رہائشی سماجی خدمت گار اور سعودی عرب کے تاجر قمر سعدا صاحب کو کرناٹکا پردیش کانگریس کی طرف سے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر ووٹنگ کے لئے وطن میں تشریف لانے والے این آر آئیز کے لئے’ ڈسٹرکٹ کوآر ڈینیٹر‘ مقرر کیا ہے ۔

بھٹکل میں انڈین نوائط فورم کی جانب سے روزگار میلہ؛ چار سے پانچ لاکھ روپیوں میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مندوں کے لئے بھی سنہرا موقع

بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں بالشمول شرالی، مرڈیشور اور منکی کے لوگوں کے لئے جو نوکریوں کی تلاش میں ہیں، انڈین نوائط فورم کی جانب سے  27 اپریل کو منعقد کئے جانے والے جاب فئیر  کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، اس تعلق سے کافی لوگوں نے  فئیر میں شریک ہونے کے لئے اپنا نام درج کروایا ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کے لئے پکنک کا اہتمام؛ خواتین کے لئے صحت بیداری کا بھی منعقد ہوا بہترین  پروگرام

  4/اپریل 2019 کوبھٹکل کمیونٹی جدہ نے موجودہ  حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پریشانیوں،  دشواریوں اور تناو  سے تھوڑا سا ارام اور پرسکون ماحول فراہم کرنے  ممبران کے لئے پکنک کا اہتمام کیا جس میں بچوں  بڑوں اور بزرگوں اور خواتین کے لئے  بہت سارے تفریحی پروگرام منعقد کئے گئے. خیال رہے ...

گلف سے بھٹکل لوٹنے والوں کے لئے 27اپریل کوہوگا انڈین نوائط فورم کا جاب میلہ؛ فوری فارم بھرکر اپنا نام رجسٹرڈ کرائیں

حال ہی میں خلیجی ممالک کی بعض پالیسیوں سے پریشان ہوکرجو لوگ گلف سے بھٹکل واپس لوٹ چکے ہیں اُن کے لئے انڈین نوائط فورم (INF) کی جانب سے  مورخہ 27 اپریل  کو بھٹکل نوائط کالونی ،رابط  ہال میں  جاب میلہ  کا انعقاد کیا گیا  ہے جس میں مختلف میدانوں میں کام کا تجربہ رکھنے والوں کو اُن کی ...

بھٹکل انجمن انجینئرنگ کالج کے فارغین کی دبئی میں نشست؛قائد قوم نے کہا؛ فارغین کا ساتھ ملا تو انجمن کی کامیابی یقینی

گذشتہ دنوں دبئی میں قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کی رہائش گاہ پر بھٹکل انجمن انجنیرنگ کالج کے فارغین کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں انجمن انجنیرنگ کالج کے اولین بیچBatch کے فارغین نے بھی شرکت کی ۔

بھٹکل اسمبلی حلقے میں پرامن پولنگ کے لئے پولیس کے انتظامات؛ کاروار ایس پی نے دی ضروری ہدایات

پارلیمانی انتخابات کے لئے بھٹکل اسمبلی حلقے میں پرامن پولنگ کے لئے پولیس نے خصوصی بندوبست اور انتظامات کیے ہیں۔ جس کاجائزہ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ونائیک پاٹل کی موجودگی میں لیا گیا۔

ووٹر فہرست سے رائے دہندوں کے ناموں کے غائب ہونے کا معاملہ کئی شکایت کے بعدالیکشن کمیشن چوکنا ،جانچ کرنے کا فیصلہ

بنگلور شہری ضلع کی حدودمیں آنے والے پارلیمانی حلقوں میں کئی افراد نے ووٹر فہرست سے اپنے نام غائب رہنے کی شکایتیں کی ہیں۔ریاستی انتخابی کمیشن نے اس معاملہ کوسنجیدگی سے لے کراس کی مکمل جانچ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اکھلیش یادو ’ٹائیگر بام‘ کی طرح ہیں : مایاوتی 

اتر پردیش کی سیاست کے دو بڑے قد آور ملائم سنگھ یادو اور مایاوتی جب دہائیوں پرانی دشمنی بھلا کر مین پوری کی ریلی میں ایک ہی مشترکہ اسٹیج پر آئے تو ان کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں دیکھی گئیں۔ دشمنی بھلا کر دونوں رہنماؤں نے اب اتر پردیش میں بی جے پی کو روکنے کی کوشش کرنے کی ایک طرح سے ...

لوک سبھا انتخابات؛ بھٹکل میں سبھی پولنگ بوتھوں کے اطراف امتناعی احکامات نافذ؛ ہوٹلوں پر ہوگی نگاہ، انتخابی پرچار پر پابندی

اپریل 23 کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر  بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے 248 پولنگ بوتھوں کے اطراف  پروٹوکول کے تحت انتخابات شروع ہونے کے 48 گھنٹے پہلے سے ہی امتناعی احکامات نافذ کردئے  گئے ہیں۔ جس کے تحت پولنگ بوتھ کے اطراف چار سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی رہے گی اس بات ...