کرناٹک کے بی جے پی ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے پھر کھڑا کیا تنازعہ، کہا؛ آئین کو تبدیل کرنے کے لئے بی جے پی کو چاہئے 400 سیٹیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th March 2024, 2:24 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل11/ مارچ (ایس او نیوز) آئے دن ایک نہ ایک تنازعہ کھڑا کرنے کے لئے مشہور کرناٹک  کے   کینرا  حلقہ کے  رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے اب پھر ایک مرتبہ دستور میں ترمیم لانے کا موضوع چھیڑا ہے اور بیان دیا ہے کہ آئین کو  تبدیل  کرنے کے لئے  ان کی پارٹی یعنی بی جے پی کو آئندہ انتخابات میں 400 لوک سبھا سیٹیں حاصل کرنی ہوں گی۔ انہوں نے  ووٹروں سے اپیل کی  کہ چند ہفتوں میں منعقد ہونے جا رہے پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو  دو تہائی اکثریت سے جیت دلائیں تاکہ دستوری ترمیم کا مقصد پورا ہو سکے ۔ 

ضلع اُترکنڑا کے سداپور  میں منعقدہ بی جے پی کے ایک اجلاس میں بولتے ہوئے اننت کمار ہیگڑے نے کہا کہ :"دستور میں ترمیم لانے، اس میں کی گئی توڑ مروڑ کو درست کرنے اور کانگریس کی طرف سے کیے گئے غیر ضروری اضافے کو ہٹانے کے لئے بی جے پی کو دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے ۔  اس کے علاوہ بی جے پی کو ملک کی 20 سے زیادہ ریاستوں میں بر سر اقتدارپر آنا  بھی ضروی ہے ۔"

ہیگڈے نے کہا کہ بی جے پی کا موجودہ نعرہ اب یہی ہے کہ  "اب کی بار، 400 پار"  اور اس کے کے پیچھے "ارادہ"  بھی یہی ہے کہ 400 سیٹیں حاصل کرکے  دستور میں ترمیم کی جاسکے۔

    اننت کمار نے کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے دستور میں زبردستی غیر ضروری چیزوں کا اضافہ کیا ہے اور ہندو سماج کو دبانے کے مقصد سے  دستور کو بنیادی طور پر توڑ مروڑ دیا ہے ۔ اگر اسے بدلنا ہے تو یہ کام موجودہ حالت (فی الحال پارٹی کی جو اکثریت) میں ممکن نہیں ہے ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی اننت کمار ہیگڑے نے ملک کے آئین کو بدلنے کے تعلق سے اسی قسم کا بیان دیتے ہوئے تنازعہ کھڑا کیا تھا ۔ اس پر چاروں جانب سے ناراضی سامنے آئیں پھر  خود بی جے پی کی جانب سے اس بیان کے ساتھ اپنی لا تعلقی ظاہر  کی گئی جس کے بعد اننت کمار نے یہ کہتے ہوئے معذرت چاہی تھی کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔

    اس مرتبہ بھی ایک طرف اس موضوع پر کانگریس نے بی جے پی رکن پارلیمان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے  تو دوسری طرف بی جے پی کی کرناٹکا یونٹ نے اپنے آپ کو اس بیان سے دور رکھتے ہوئے x ( پرانا نام ٹویٹ) پر لکھا :"آئین کے بارے میں جن خیالات کا اظہار ہیگڑے نے کیا ہے وہ ان کے اپنے ذاتی نظریات ہیں اور یہ پارٹی کے نظریات کی عکاسی نہیں کرتے ۔ بی جے پی ملک کے آئین کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے اٹل عزم کی توثیق کرتی ہے ، اس بیان کے تعلق سے ہیگڑے سے وضاحت طلب کی جائے گی ۔"

    ادھر کانگریسی لیڈر اور ریاستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندرا مودی،  ہیگڑے کے بیان کی توثیق نہیں کرتے تو پھر اننت کمار ہیگڑے کو پارلیمانی رکنیت کے لئے نااہل قرار دے کر انہیں پارٹی سے نکال دینا چاہیے ۔  یہ رکن پارلیمان کا ذاتی بیان نہیں ہے ، بی جے پی کا خفیہ ایجنڈا ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں کی توثیق کے بغیر وہ اس طرح کا بیان دے نہیں سکتے ۔ 

    نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ  بی جے پی جو آئین کی مخالفت والے نظریات رکھتی  ہیں ، وہ مسٹر ہیگڑے کے اس بیان سے ثابت ہو رہے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

سی بی آئی پرجول ریونّا کیخلاف بلیو کارنر نوٹس جاری

جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...

عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور ...

تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی، 10 اہم سیٹوں پرملک کی نظریں

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

نابالغوں کے ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعظم چہرہ کون ہوگا؟ ششی تھرور نے بتایا

اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے ...

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...