لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2024, 1:30 AM | ساحلی خبریں |

کاروار، 5 مئی (ایس او نیوز): لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا کہ   اترا کنڑ لوک سبھا حلقہ میں کل 1977 پولنگ بوتھوں کے لئے  6939 پولنگ افسران اور عملہ کو  انتخابی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے، انہیں پہلے ہی 2 سطح کی تربیت دی گئی ہے اور انتخابی ڈیوٹی کے لیے  اُنہیں پوری طرح سے لیس کیا گیا ہے۔

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  میں کل 16,41,156 ووٹرس ہیں جن میں 8,23,604 مرد، 8,17,536 خواتین اور 16 دیگر ووٹر ہیں، ہر گھر میں ووٹر سلپس تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر س اپنے شناختی  کارڈ   دکھا کر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ، کل 1015 پولنگ بوتھس میں ویب کاسٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے، 303 مائیکرو آبزرور، 21 ویڈیو گرافرز اور 200 سیکٹر آفیشلز کو تفویض کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کے لیے پینے کے پانی اوردھوپ سے بچنے کے لئے  سایہ فراہم کرنے  کے انتظامات کیے گئے ہیں، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے وہیل چیئر کا انتظام اور ریمپ کا انتظام کیا گیا ہے۔

انتخابی عملے کے لیے روزمرہ استعمال کی کٹ کے ساتھ ان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی استعمال کے لیے ادویات کی کٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پولنگ بوتھ، اسپیشل اسپرٹ پولنگ بوتھ اور یوتھ پولنگ بوتھ میں کام کرنے والے عملے کو خصوصی سہولیات دی جارہی ہیں۔

 چناو آفسر مانکر نے بتایا کہ  گھر سے ووٹنگ کے پروگرام میں 95 فیصد کامیابی حاصل  ہوئی، 5023 اہل ووٹرز میں سے 4819 نے ووٹ ڈالا، 64 انتقال کر گئے اور 140 گھر سے غیر حاضر رہے۔ آگے  کہا کہ ضلع میں 85 سال سے زائد عمر کے افراد اور معذور افراد کے پولنگ بوتھ پر آنے کے لیے مفت گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے اور اس سہولت کے لیے 686 معذور افراد اور 238 بزرگ شہریوں نے اپنے نام درج کرائے ہیں۔

 انتخابات کے دوران ضلع میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات  کو روکنے کے لیے  پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں اورہ 5 مئی کی شام 5 بجے سے 7 مئی کی درمیانی رات 12 بجے تک شراب نوشی پر پابندی عائد کی  گئی ہے  ۔ اسی طرح  5 مئی کو شام 6 بجے سے 7 مئی کو ووٹنگ کے اختتام تک  اُتر کنڑ الوک سبھا حلقہ کے 8 اسمبلی حلقوں کے پولنگ بوتھ کے  ارد گرد 200 میٹر تک سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔