کڈبا سبرامنیا میں بجلی گرنے سے نوبیاہتا شخص ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 6:15 PM | ساحلی خبریں |

بیلتگنڈی،5 / مئی (ایس او نیوز) کڈبا تعلقہ کے سبرامنیا میں کل شام ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوبیاہتا شخص ہلاک ہو گیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق کل شام کو جب سبرامنیا کے علاقے میں گھنے بادل چھا گئے اور تیز بارش کے آثار نظر آنے لگے تو شام سندر نامی شخص نے سپاریوں کے ڈھیر کو بارش سے بچانے کے لئے انہیں ایک جگہ اکٹھا کرنا شروع کیا ۔ اسی دوران بجلیاں کڑکنے لگیں اور جب ایک بجلی گری تو شام سندر اس کی زد میں آنے سے زخمی ہوگیا ۔ اسے فوری طور پر کڈبا کے کمیونٹی اسپتال میں لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ شام سندر سبرامنیا میں کار واش کا بزنس چلا رہا تھا اور ابھی صرف دس دن پہلے اس کی شادی ہوئی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔