کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 6:01 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کمٹہ،  5 / مئی (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔2 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 
    
سدا رامیا نے پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل کے حوالے سے وزیر اعظم اور بی جے پی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خواتین کو تحفظ دینے کی بات کرتے ہیں ۔ جب کہ بی جے پی نے جے ڈی ایس کے ساتھ دوستی اور اتحاد کیا ہے اس کے موجودہ ایم پی اور مشترکہ لوک سبھا امیدوار پرجول ریونّا نے خواتین کے ساتھ جو ظلم کیا ہے وہ جگ ظاہر ہو گیا ہے ۔ یہ بات معلوم رہنے کے باوجود بی جے پی نے جے ڈی ایس کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے خواتین کی عصمت دری کرنے والے شخص کو ٹکٹ دیا ہے ۔ کیا یہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی ہے ؟ 
    
وزیر اعلیٰ نے اپنی پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  دس سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود مودی نے کرناٹکا یا دیش کے کمزروں اور غریب عوام کو تقویت پہنچانے کا کوئی کام نہیں کیا ۔ اس مرتبہ تبدیلی لانے کا موقع ہے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے کہتے تھے کہ مرکز اور ریاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہونے پر ڈبل انجن سرکار بنتی ہے ۔ ساڑھے تین سال تک یہاں ڈبل انجن کی سرکار رہنے کے بعد سوائے لوٹ مچانے کے اور کچھ نہیں کیا ۔ کرناٹکا کے ٹھیکیداروں کی طرف سے ریاستی بی جے پی حکومت کو  40% کمیشن والی سرکار قرار دینے پر بھی مودی نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا تھا ۔ الزام پر جوابی رد عمل ظاہر نہ کرنے کا مطلب یہی ہے کہ واقعی کرپشن ہوا ہے ۔ 
    
 سدا رامیا نے کہا کہ مودی نے وزیر اعظم بننے سے قبل جتنے وعدے کیے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ۔ دو کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے کی بات کہی تھی لیکن جب تعلیم یافتہ نوجوان روزگار طلب کرنے لگے تو مودی نے کہا کہ 'پکوڑے بیچو'۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا وزارت عظمیٰ جیسے اہم ترین منصب رہنے والے شخص کو اس طرح کی بات زیب دیتی ہے ؟ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جب آپ مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو پھر آپ اس کرسی کے اہل نہیں ہو ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...