ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th May 2024, 8:32 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 4 مئی (ایس او نیوز)  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسہا پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور اغوا کا معاملہ درج ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریونّا کو اغوا کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   ان پر لگے اغوا معاملے میں جیسے ہی عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے انکار کیا، تفتیشی ٹیم نے انہیں   حراست میں لے  لیا  اور انہیں  مزید کارروائی کے لیے ایس آئی ٹی کے دفتر لے جایا گیا۔

ایچ ڈی  ریونّا  اور ان کے بیٹے پرجول ریونّا کے خلاف  جنسی طور پر ہراساں کرنے کا پہلا معاملہ 28/اپریل کو ہاسن کے ہولے نرسہاپور ٹاون پولس تھانہ میں  درج کیا گیا تھا۔باپ اور بیٹے دونوں پر  47 سالہ گھریلو ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام  تھا۔

دوسرا معاملہ  یکم مئی کو سی آئی ڈی نے پرجول کے خلاف درج کیا تھا جس میں  ہاسن کی سابق ضلع پنچایت ممبر نے پرجول پر بار بار عصمت دری کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تیسرا کیس 2 مئی کو میسور کے کے آر نگر  پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جس میں ریونّا سمیت ستیش بابنّا پر  الزام لگایا گیا تھا کہ پرجول کے ذریعے  جنسی زیادتی کا نشانہ بننے اور زندہ بچ جانے کے بعد اُس  خاتون  کو اغوا  کیا گیا  ہے۔

ملزم بابنّا کو جمعہ کے دن گرفتار کرکے عدالتی ریمانڈ  پر جیل بھیجا گیا،جبکہ  سنیچر کو تفتیش کاروں نے  اغوا شدہ خاتون کو ایک فارم ہاوس سے برآمد کرلیا جو میسور کے ہنسور تعلقہ کے کلینا ہلّی دیہات میں ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ فارم ہاوس مبینہ طور پر ایچ ڈی ریونّا کے  کسی معاون کا ہے۔

یاد رہے کہ  28 اپریل کو ہولے نرسہاپور ٹاون پولس  نے  دیوے گوڈا کے پوتے  33  سالہ پرجول ریونّا اور ان کے  والد  ایچ ڈی ریونّا کے خلاف   شکایت درج کی   تھی جب مبینہ  طور پر تین ہزار فائلوں کے ساتھ  ایک پین ڈرائیو میں موجود    فحش وڈیوزہاسن لوک سبھا حلقہ میں   بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی، اس تعلق سے ایک 47 سالہ خاتون نے پرجول اور اس کے والد ریونّا کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کیا تھا ۔ معاملہ منظر عام پرآتے ہی پرجول ریونّا بنگلور سے  جرمنی فرار ہوگیا،بعد میں پتہ چلا کہ وہ  جرمنی سے دبئی پہنچا ہے،اب پتہ چلا ہے کہ وہ دبئی سے  بھی کسی دوسرے   ملک میں روپوش ہوگیا ہے۔ اس دوران سنیچر کو پرجول ریونّا کے والد ایچ ڈی ریونّا کو  بنگلور پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ پرجول ریونّا   ہاسن  کے ایم پی ہیں، جبکہ اِس با ر ہوئے لوک سبھا انتخابات میں وہ جے ڈی ایس۔بی جے پی کے مشترکہ اُمیدوار بھی ہیں اور ہاسن میں  لوک سبھا انتخابات 26 اپریل  کو  ہی ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...