عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 5:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو مبینہ شراب گھوٹالہ میں ای ڈی نے گرفتار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی دہلی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ 29 اپریل سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ 6 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران پارٹی امیدوار روڈ شو نکال رہے ہیں اور کاغذات نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو عام آدمی پارٹی کے 3 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے روڈ شو کیا۔

ان میں مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کلدیپ کمار، مغربی دہلی سے مہابل مشرا اور نئی دہلی سے سومناتھ بھارتی شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ آپ دہلی کی 4 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے 3 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

اس بار بی جے پی نے دہلی کی سات میں سے 6 سیٹوں پر نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔ پارٹی نے چاندنی چوک سے پروین کھنڈیلوال، نئی دہلی سے بنسوری سوراج، مغربی دہلی سے کمل جیت سہراوت، جنوبی دہلی سے رام ویر سنگھ بیدھوری، شمال مغربی دہلی سے یوگیندر چندولیا اور مشرقی دہلی سے ہرش ملہوترا کو نامزد کیا ہے۔ بھوجپوری اداکار منوج تیواری دہلی سے واحد امیدوار ہیں، جنہیں پارٹی نے اس بار بھی برقرار رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔