آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th May 2024, 4:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/مئی (ایس او نیوز) : ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مینگلور سے لوک سبھاحلقہ کے کانگریسی اُمیدوار پدما راج  پجاری نے کہی۔

بھٹکل کانگریس پارٹی دفتر میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس  نے کبھی کسی سے نفرت  نہیں کی۔ کانگریس ہمیشہ  محبت کا پیغام پھیلا کر ملک کو عالمی چیمپئن بنانے کا خواب دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری پارٹی نے معاشرے کی تمام برادریوں کو ساتھ لے کر ملک کی تعمیر کی کوشش  کی ہے۔ پچھلے تیس سالوں سے اُترکنڑا  حلقے میں بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔یہاں کی سڑکوں کی حالت دیکھئے، ابھی تک ہائی وے کا تعمیراتی کام تکمیل نہیں پہنچا ہے،  اتنے سالوں سے یہاں بی جے پی کا رکن پارلیمنٹ ہے، لیکن کبھی اُس نے ضلع کی ترقی کے لئے کچھ بھی کام نہیں کیا۔ انہوں نے ویشویشور ہیگڈے کاگیری کا نام لئے بغیر آگے کہا کہ یہی حال لوک سبھا انتخابات کے لئے کھڑے  مخالف اُمیدوار کا ہے، وہ بھی چھ بار اپنے حلقہ سے  اسمبلی  میں موجود تھا، لیکن اُس نے بھی ضلع کے لئے کچھ نہیں کیا۔ یہاں ایک سوپر اسپیشالٹی اسپتال تک نہیں ہے اور لوگ پڑوسی اضلاع اڈپی اور مینگلور جانے کے لئے مجبور ہیں۔

آننت کمار ہیگڈے کا نام لئے بغیر اُس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ   دستور کو تبدیل کرنے  کی بات کرنے والے ہمیشہ مذہب اور ذاپ پات کی ہی  باتیں کرنے اور آپس میں منافرت پھیلانے کا ہی کام کرتے آئے ہیں، اگر اُن سے ضلع کی ترقی کے تعلق سے سوال کریں تو اُن کے پاس کوئی  جواب نہیں ہے۔

پدما راج پجاری نے کہا کہ  اب پورے ملک میں کانگریس  پارٹی کے حق میں ہوا چل رہی ہے، لوگ  نفرت کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور لوگ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ میں عوام تبدیلی کے خواہا  ں ہیں۔ اور کانگریس نے  اس حلقہ کی ترقی کےلئے اِس بار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو  اُتارا ہے۔  بھٹکل سمیت اُترکنڑا کے عوام کو چاہئے کہ وہ  بڑھ چڑھ کر انتخابات میں حصہ میں لیں اور کانگریس کے حق میں ووٹنگ کرتے ہوئے  اسے پارلیمنٹ پہنچائیں۔

کارکلا سے تشریف فرما کانگریس لیڈر ادے کمار شیٹی ،بھٹکل  بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، دیگر لیڈران  گوپال نائک، ایشورموگیر، سریش نائک، منجپا نائک، رمیش نائک، دیوی داس آچاری ،سُدھاکر نائک و دیگر موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔