ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 12:19 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

داوَنگیرے ، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے یہ بیان دیا، اور ساتھ ہی کہا کہ ’’وقت آ گیا ہے کہ آپ ایک نیا وزیر اعظم منتخب کریں۔ وقت آ گیا ہے کہ آپ ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کریں، جیسا کہ آپ نے کرناٹک میں کیا تھا۔ یہ آپ کا ملک ہے، اس کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔‘‘

پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اس ملک میں وزیر اعظم منتخب کرنے کی ایک اچھی روایت رہی ہے اور پنڈت جواہر لال نہرو و لال بہادر شاستری جیسے کئی سرکردہ لیڈران ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ دو وزرائے اعظم نے تو ملک کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی۔ جب آپ ایک وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں تو آپ کے ذہن میں ان کے لیے پورا احترام ہوتا ہے اور آپ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عہدہ کے وقار کو بنائے رکھیں گے۔

جلسۂ عام سے یہ خطاب پرینکا گاندھی نے کرناٹک کے داوَنگیرے  میں کیا۔ یہاں انھوں نے اپنی تقریر کے دوران مرکز کی مودی حکومت پر خاتون مخالف ہونے کا سنگین الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے ہاسن سے این ڈی اے امیدوار اور جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے پرجول ریونّا کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان کے حمایت میں پی ایم مودی نے انتخابی تشہیر کی جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’آج ہمارے وزیر اعظم ایسے لیڈر کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہیں جنھوں نے کئی خواتین کا جنسی استحصال کیا ہے، وہ ان کے نام پر ووٹ بھی مانگتے ہیں۔‘‘

پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے رابطے بڑے ارب پتیوں سے ہیں جو میڈیا کو اپنے قابو میں رکتے ہیں تاکہ وہ سچائی نہ دکھا سکیں۔ پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی اور بی جے پی کے خلاف بولنے والوں کی آواز بند کرنے اور اپوزیشن لیڈروں کو دبانے و دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہماری تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب انتخاب کے وقت دو وزرائے اعلیٰ جیل میں ہیں۔

کرناٹک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ’’کرناٹک نے ملک کو کئی عظیم شخصیتیں دیں اور ملک کو راستہ بھی دکھایا۔ کرناٹک کا میرے کنبہ کے ساتھ بہت گہرا رشتہ رہا ہے۔ میری دادی اندرا گاندھی جی جب مشکل میں تھیں تو آپ نے ان کا ساتھ دیا تھا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’اندرا جی نے شہادت سے ایک دن قبل کہا تھا کہ جب وہ نہیں رہیں گی تو ان کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے لیے ہوگا۔ جب بھی آپ کی ریاست میں آتی ہوں تو مجھے یقین ہوتا ہے کہ ان کے خون کے ایک ایک قطرے نے آپ کی ترقی کا راستہ ہموار کیا، آپ کو خوشحال بنایا۔‘‘

داوَنگیر لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کی حمایت میں منعقد اس تقریب میں پرینکا گاندھی کے علاوہ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا بھی موجود تھے۔ اس لوک سبھا سیٹ پر آئندہ 7 مئی کو یعنی تیسرے مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔