سی بی آئی پرجول ریونّا کیخلاف بلیو کارنر نوٹس جاری

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 10:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر روپوش ہیں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہ بلیو کارنر نوٹس جاری کروایا جائے گا۔ بلیو کارنر نوٹس کا مطلب یہی ہے کہ سی بی آئی پرجول ریونّا کے خلاف تمام معلومات اکٹھا کررہی ہے، جرمنی میں ان کی لوکیشن، وہ کہاں کہاں جاتے ہیں، مالی لین دین اور دیگر معلومات۔ عام طور پر بلیو کارنر نوٹس اسی وقت جاری کیا جاتا ہے جب ملزم فرار ہو اور اس کے خلاف تفتیش شروع کی جانے والی ہو یا چارج شیٹ داخل کی جانی والی ہو کیوں کہ اس کے بعد چارج شیٹ اگر داخل ہوجاتی ہے تو پھر انٹر پول بلیو نوٹس کے بجائے ریڈ کارنر نوٹس جاری کردیتی ہے۔ 

آئیے جانتے ہیں کہ انٹر پول کے مختلف رنگوں کے نوٹسوں کا مطلب کیا ہے؟ انٹر پول کی جانب سے عام طور پر ۷؍ طرح کے نوٹس جاری کئے جاتے ہیں جن میں ریڈ کارنر نوٹس، یلو نوٹس، بلیو نوٹس، بلیک نوٹس، گرین نوٹس، آرینج نوٹس اور پرپل نوٹس شامل ہیں۔ 

ریڈ کارنر نوٹس : کسی فرار مجرم کی گرفتاری یا اس کی لوکیشن کے بارے میں جاننے اور اسے گرفتار کروانے کے لئے یہ نوٹس جاری کروایا جاتا ہے۔ یہ انٹر پول کا سب سے سخت نوٹس ہوتا ہے۔ اس کے جاری ہوجانے کے بعد مجرم کے فرار کی راہیں پوری طرح سے مسدود ہوجاتی ہیں۔ 

یلو نوٹس: اس طرح کا نوٹس عام طور پر انٹر پول کی جانب سے گمشدہ بچوں کی تلاش، یا ایسے افراد کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے جو اپنے بارے میں یا اپنی قومیت کے بارے میں بتانے سے قاصر ہوں۔ 

بلیو نوٹس : مجرمانہ معاملے کی تفتیش کے لئے کسی ملزم یا مجرم کی لوکیشن، اس کے مالی ٹرانزیکشن اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لئے یہ نوٹس جاری کروایا جاتا ہے۔ 

بلیک نوٹس: یہ نوٹس عام طور پر غیر تصدیق شدہ لاشوں اور ایسی لاشوں جن شناخت نہیں ہو سکی ہے، کے بارے میں معلومات دینے یا حاصل کرنے کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔ 

گرین نوٹس: کسی ملزم یا مجرم کے بارے میں متعلقہ ممالک کو معلومات دینے اور اس کی ممکنہ سرگرمیوں سے آگاہ رہنے کے لئے یہ نوٹس جاری کروایا جاتا ہے۔ 

اورینج نوٹس: کسی ممکنہ واقعہ یا حادثے کی پیشگی اطلاع، دہشت گردانہ حملوں کے الرٹ اور دیگر الرٹس کے لئے یہ نوٹس دیا جاتا ہے۔ 

پرپل نوٹس: مجرموں کی جانب سے جرم کے طریق کار، جرم کے استعمال میں آنے والی اشیاء اور مختلف ساز و سامان کے بارے میں معلوم کے لئے یہ نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...