طلاق ثلاثہ بل کے خلاف بھٹکل میں خواتین کا احتجاج؛ کہا،شریعت اسلامی میں مداخلت کسی حال میں منظور نہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd March 2018, 2:15 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 21/مارچ (ایس او نیوز)  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر طلاق ثلاثہ بل  کے خلاف آج بدھ کی شام  بھٹکل میں خواتین نے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کرتے ہوئے پرزور انداز میں اس بل کی مخالفت کی اور کہا کہ اسلامی شریعت میں دخل اندازی کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے۔ 

قومی و سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیراہتمام منعقدہ اس احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلور سے تشریف فرما آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،ویمن ونگ کی ریاستی رکن انتظامیہ تسنیم شاہ جہاں اور ڈاکٹر آصفہ نثار نے خواتین کو طلاق ثلاثہ بل کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ تسنیم شاہ جہاں نے بتایا کہ  حکومت اس بل کے ذریعے شریعت اسلامی میں دخل اندازی کررہی ہے، حالانکہ سپریم کورٹ نے واضح کردیا تھا کہ مسلمانوں کے لئے اس طرح کے کسی بل کی قطی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اس بل کو نہ صرف دستور ہند ، بلکہ سپریم کورٹ کے ججمنٹ کے بھی خلاف قرار دیا۔ ڈاکٹر آصفہ نثار نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کی حفاظت کے لئے اسلامی شرعی قانون پہلے سے  قائم ہے اور ہمیں شرعی قانون کے علاوہ مزید کسی قانونی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طلاق ثلاثہ بل کو فوری واپس لے۔ انہوں نے حکومت کو واضح کیا کہ ہم مسلمان شریعت میں کسی بھی طرح کی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

سماجی کارکن زرینہ کولا نے خطاب کرتے ہوئے اس بل کو غیر دستوری قرار دیتے ہوئے  اسے مسلمانوں  کے لئے ایک سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل نہ صرف مسلم مخالف ہے بلکہ یہ انسانیت مخالف اور خاندان مخالف بل ہے۔انہوں نے ہی صدر ہند کے نام انگریزی میں تحریرکئے گئے  میمورنڈم کو بھی پڑھ کر  سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ بل کو اس قدر عجلت میں منظور کیا گیا ہے کہ اس کے لئے کسی مذہبی رہنما یا اسلامک اسکالر سے بھی رجوع نہیں کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں طلاق ثلاثہ بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے  اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

احتجاج میں کئی خواتین نے  اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام رکھا تھا، جس میں انگریزی ، اُردو اور کنڑا میں تحریر کیا گیا تھا کہ 'مسلم پرسنل لاء میں مداخلت منظور نہیں'  ، 'طلاق بل واپس لو۔ واپس لو'،  'طلاق ثلاثہ بل زعفرانی ایجنڈہ کا حصہ'، 'شریعت اسلامی خدائی قانون، اس میں تبدیلی  ناقابل برداشت'،  'سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہمیں کنفیوز نہ کریں'، وغیرہ ۔

اجلاس کا آغاز عائشہ فدا بنت حافظ حشمت  اللہ رکن الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، خدیجہ تبسم بنت جعفر صدیقہ نے نعت پیش کی۔قمرالنساء نے مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم کا تعارف پیش کیا،   ناظمہ مُنیری نے پروگرام کی نظامت کی، زینت آپا اور فرحت آپا سمیت دیگر ذمہ دار خواتین بھی  اسٹیج پر موجود تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ پر ایک قانون پاس ہوا تھا جس کے مطابق طلاق ثلاثہ کو ایک جرم قرار دیا گیا تھا۔ اور ایسا کرنے والے شخص کو تین سال کی سزا تجویز کی گئی تھی۔ یہ قانون ابھی راجیہ سبھا میں منظور ہونا باقی ہے۔ مگر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پہلے دن سے ہی اس قانون کی مخالفت کر رہا ہے اس ضمن میں  لوک سبھا میں اس قانون کو منظور کرتے ہی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے  اُسی ماہ یعنی دسمبر کو لکھنو میں ایمرجنسی میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے  ملک کے وزیراعظم کے نام ایک تحریر روانہ کی تھی اور  بل پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔

طلاق ثلاثہ بل کو اسلامی شریعت میں مداخلت  قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے  بعد میں ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں  مسلم خواتین سے اپیل کی تھی کہ وہ اس بل کی  مخالفت میں پرامن احتجاج  کریں اور اپنے علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی معرفت صدر ہند کے نام میمورنڈم پیش کریں۔ بورڈ کی اپیل پر ملک کے بیشتر حصوں میں  ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں خواتین نے سڑکوں پر اُتر کر پرامن احتجاج درج کرچکی ہیں اور بعض مقامات پر احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...