بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 10:52 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی جے پی  کو معاف نہیں کریں گے۔ انھوں نے عوام سے یہ سوال بھی کیا کہ آپ نے آدم خور باگھوں کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن کیا آپ نے ملازمت کھانے والی بی جے پی کے بارے میں سنا ہے؟وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ  کیا آپ نے عدالت کے ذریعہ اتنے سارے لوگوں کو بے روزگار کئے جانے کے بعد بی جے پی لیڈروں کے چہرے پر خوشی دیکھی؟ میں فیصلے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی یا ججوں کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، لیکن 26ہزار نوجوانوں کی ملازمتیں چھیننے کے بعد آپ ان سے ۱۲؍ فیصد سود کے ساتھ تنخواہ واپس کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں۔ کیا آپ اس طرح ملازمتیں لے سکتے ہیں؟  انہیں اصلاح کا موقع دیجیے۔ 26ہزار لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کیسے کیا جا سکتا ہے؟

ممتا بنرجی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد بی جے پی کے لیڈروں کا رد عمل دیکھ کر ’سازش‘ کا صاف پتہ چل رہا تھا۔ مغربی بنگال کے لوگ ان پارٹیوں کو ان کے کردار کے لئے کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انھوں نے عدالت میں مفاد عامہ عرضیاں بھی داخل کردیں تاکہ ریاستی حکومت خامیوں کو دور کرنے کے لئے کوئی پیش قدمی  نہ کرسکے۔ ممتا نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن بی جے پی ۱۰؍ لاکھ لوگوں کی بھرتی کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو روکنے کے لئے پھر ’سازش‘ کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بی جے پی والے بے روزگار نوجوانوں کے چہرے سے آنسو نہیں پونچھنا چاہتے بلکہ انتخاب جیتنے کے لیے ان کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ممتا بنرجی نے اس دوران وعدہ کیا کہ وہ تمام بے روزگار نوجوانوں کیلئے کام کریں گی اور انہیں ملازمت دلوائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

قابل اعتراض بیان کے لئے نونیت رانا کور کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔ مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے ...

لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی 150 سے 175 سیٹیں ہی جیت پائے گی! شتروگھن سنہا

تجربہ کار سیاست داں، بالی ووڈ اسٹار اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈیا ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ 400 پار کرے گی؟ غلط ثابت ہونے والا ہے۔ اسی ...

الیکشن کمیشن کو مائیکرو مینج نہیں کرسکتے: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سنایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو مائیکرو مینج (نچلی سطح پر الیکشن کمیشن کے ایک ایک قدم پر نظر رکھنا) نہیں کر سکتا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ...

وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لیے۔ وہ مہاراشٹر کی نندربار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار ...

مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک ...