مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 12:19 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی اور اور وہ آسنسول روانہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔

بتا دیں کہ وہ آسنسول ٹی ایم سی امیدوار شتروگھن سنہا کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرنے جا رہی تھیں۔ جب ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر کے اندر جا رہی تھیں تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور لڑکھڑا کر گر گئیں۔ ان کے پاوں میں معمولی چوٹ آئی ہے۔

اس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو ان کے سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر ان کی مدد کی۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کچھ دیر بعد درگاپور سے آسنسول کے لیے روانہ ہو گئیں۔

ٹی ایم سی ذرائع نے بتایا کہ ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے اور وہ آسنسول میں پارٹی کی انتخابی ریلی میں شرکت کریں گی۔ بتادیں کہ وہ پہلے بھی کئی بار زخمی ہو چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قابل اعتراض بیان کے لئے نونیت رانا کور کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔ مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے ...

لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی 150 سے 175 سیٹیں ہی جیت پائے گی! شتروگھن سنہا

تجربہ کار سیاست داں، بالی ووڈ اسٹار اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈیا ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ 400 پار کرے گی؟ غلط ثابت ہونے والا ہے۔ اسی ...

الیکشن کمیشن کو مائیکرو مینج نہیں کرسکتے: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سنایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو مائیکرو مینج (نچلی سطح پر الیکشن کمیشن کے ایک ایک قدم پر نظر رکھنا) نہیں کر سکتا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ...

وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لیے۔ وہ مہاراشٹر کی نندربار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار ...

مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک ...