مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 7:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور، 27/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ رکن اسمبلی کے خلاف جیا نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سوریا نے صبح ووٹ ڈالنے کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایم پی اور بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کے خلاف 25 اپریل 2024 کو جیا نگر تھانے میں سیکشن 123 (3) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا اور دھرم نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔بنگلورو جنوبی تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بی جے پی کا گڑھ رہا ہے۔ 1977 کے بعد سے بی جے پی صرف ایک بار اس سیٹ سے ہاری ہے۔

1989 کے انتخابات میں سابق چیف منسٹر آنجہانی آر گنڈو راؤ نے کانگریس کے لیے یہ سیٹ جیتی تھی۔ اس بار بی جے پی کے تیجسوی سوریا کا مقابلہ کانگریس کی سومیا ریڈی سے ہے۔تیجسوی سوریا نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہاکہ بی جے پی کے پاس 80 فیصد ووٹر ہیں لیکن صرف 20 فیصد باہر آ کر ووٹ دیتے ہیں۔ کانگریس کے ووٹر 20 فیصد ہیں لیکن وہ باہر آ کر 80 فیصد ووٹ دیتے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں یہی پولنگ کی زمینی حقیقت ہے۔ بوتھوں سے باہر آکر ووٹ دیں، تو کانگریس کا 20 فیصد یقینی طور پر ووٹ دے رہی ہے۔

کرناٹک میں، بنگلورو ساؤتھ کے ساتھ ساتھ اُڈپی-چکمنگلورو، دکشن کنڑا، چتردرگا، تمکور، میسور، چامراج نگر، بنگلورو دیہی، بنگلورو نارتھ، بنگلورو سنٹرل اور چکبالا پور میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بنگلورو کے علاقے میں رائے دہندوں میں سب سے زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں لوگ بوتھوں پر لمبی لائنوں میں لگ کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ باقی 14 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔