بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 11:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

الکا لامبا نے کانگریس بھون میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے (وزیر اعظم مودی کے) 10 سالہ دور میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا بول بالا رہا ہے، لیکن اس بار ملک میں ان کے نام کی کوئی لہر نہیں ہے اور ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے 140 کروڑ عوام کے وزیر اعظم ہیں اور انہیں لوگوں کے پاس جانا چاہئے کہ انہوں نے پچھلے 10 سالوں میں کیا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور چھتیس گڑھ کی ڈبل انجن حکومت اپنے کام کی وضاحت کرنے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں 330 پارلیمانی سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار بی جے پی کو سیدھا مقابلہ دے رہے ہیں۔ باقی نشستوں پر انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار میدان میں ہیں۔ نکسل ازم اور آرٹیکل 370 کے مسئلہ پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس کا (بی جے پی) معاملہ موثر ہوتا تو اسے جموں و کشمیر کے لئے اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی اور وہ ابھی تک یہاں اپنا امیدوار بھی کھڑا نہیں کر پائی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی ملک کے باقی حصوں میں ان مسائل سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ کبھی پوری نہیں ہو گی۔

چھتیس گڑھ حکومت کی مہتاری وندن اسکیم پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے جس کے لیے پوری طرح سے بی جے پی ذمہ دار ہے اور 1000 ہزار روپے کے مہتاری وندن سے خواتین کا کیا بھلا ہوگا۔

کانگریس کے منشور کو عوامی مفاد کا بتاتے ہوئے الکا لامبا نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی حکومت بناتی ہے تو وہ کسانوں کے قرضوں کی ایک ایک پائی معاف کر دے گی اور اس کے ساتھ ہی زرعی آلات پر عائد ٹیکس کو بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی فوج میں اگنی ویر یوجنا کو ختم کر دیا جائے گا اور مستقل بحالی کا منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس کے منشور میں کسی کی جائیداد ضبط کرنے کی بات نہیں کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قابل اعتراض بیان کے لئے نونیت رانا کور کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔ مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے ...

لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی 150 سے 175 سیٹیں ہی جیت پائے گی! شتروگھن سنہا

تجربہ کار سیاست داں، بالی ووڈ اسٹار اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈیا ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ 400 پار کرے گی؟ غلط ثابت ہونے والا ہے۔ اسی ...

الیکشن کمیشن کو مائیکرو مینج نہیں کرسکتے: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سنایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو مائیکرو مینج (نچلی سطح پر الیکشن کمیشن کے ایک ایک قدم پر نظر رکھنا) نہیں کر سکتا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ...

وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لیے۔ وہ مہاراشٹر کی نندربار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار ...

مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک ...